پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا لانگ مار کوئی روک نہیں سکتا، پرویز خٹک کا بڑ ااعلان

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق اس وقت کوئی بیک ڈور بات چیت نہیں ہو رہی، فوجی آدمی کسی کا امیدوار نہیں ہوسکتا، کوئی بے وقوف ہی ہوگا جو ایک جرنیل کو کہے گا کہ میرا امیدوار ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ فوج کا اپنا ادارہ ہے، اس میں کوئی مداخلت نہیں کر سکتا، ہمیں کسی پر اعتراض نہیں جو بھی نامزد ہوتا ہے ہو، یہ ایک سسٹم ہے، وہاں سے ریکمنڈ ہوتا ہے۔ پرویز خٹک نے کہا کہ جو بھی جنرل ہو پاکستان کا بہترین جنرل ہے، بہترین ڈیلیور کریگا، وہ ملک دشمن تو نہیں ہو سکتا، ہم کلیئر میسج دے چکے ہیں، بس ایک پروپیگنڈہ چل رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین اور قانون میں تا حیات توسیع کے اختیارات نہیں، آئین میں صرف عمر کا ذکر ہے، 64، 65 سال تک توسیع ہوسکتی ہے، انہوں نے کیسے کہہ دیا، کبھی پوچھوں گا، ہم سیاسی، پڑھے لکھے لوگ ہیں، اللّٰہ نے عقل دی ہے، کیسے تاحیات کا کہہ سکتے ہیں،غلط فہمی ہوگی، الفاظ کے انتخاب میں غلط فہمی ہوئی ہوگی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا احتجاج آج سے تو نہیں ہے، جس دن سے عمران خان کو اتارا گیا اس دن سے ہے، پہلے دن سے ہمارا مطالبہ ہے کہ انتخابات کروائے جائیں، جو حکومت بنی ہے وہ ڈلیور نہیں کر سکتی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…