پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا کی گورنشپر جے یو آئی کو دینے کا فیصلہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے صوبہ خیبر پختونخوا کی گورنر شپ جمعیت علمائے اسلام کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتوں میں کے پی کی گورنر شپ کے معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے

اور حکومت نے اسے جمعیت علمائے اسلام کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کے پی کی گورنر شپ کی خواہشمند عوام نیشنل پارٹی اپنے مطالبے سے دستبرداری پر رضامند ہوگئی ہے، پی ڈی ایم کے صدر اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا اور گورنر شپ جے یو آئی کو دینے کے آصف زرداری اور اسفند یار ولی کو راضی کیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کو کے پی کی گورنر شپ کے معاہدے سے دستبرداری کے بدلے میں مرکز میں اہم عہدہ دیا جائے گا اور اے این پی اسی عہدے کی یقین دہانی پر اپنے اہم مطالبے سے دستبردار ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں اتفاق رائے کے بعد اب کے پی میں جے یو آئی (ف) کے حاجی غلام علی گورنر بننے کے مضبوط امیدوار ہیں جو کہ مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی عزیز بتائے جاتے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کے پی کی گورنر شپ اے این پی جب کہ مسلم لیگ ن جے یو آئی کو دینے کی حامی تھی تاہم جے یو آئی کے اصرار پر پی پی پی نے جے یو آئی سے خیبرپختونخوا کی گورنر شپ کے بدلے مرکز میں قربانی دینے کا مطالبہ کیا تھا اور اسے وفاقی وزارت چھوڑنے کا کہا گیا تھا۔واضح رہے کہ عمران حکومت کے خاتمے پر کے پی گورنر کے مستعفی ہونے کے بعد اپریل سے یہ عہدہ خالی تھا، پی ٹی آئی کے شاہ فرمان نے تحریک عدم اعتماد کامیابی کے نتیجے میں عمران حکومت ختم ہونے کے بعد 11 اپریل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…