منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا لانگ مارچ،خیبرپختونخواہ کے وزیر کا لائسنس یافتہ اسلحہ اسلام آباد لانے کا اعلان

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے جانے کا اعلان کردیا۔ایک انٹرویومیں صوبائی وزیر نے کہاکہ ہمارے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ اور اپنی حفاظت کیلئے رکھیں گے، اگر حکومت نے غنڈہ گردی کی تو دفاع کا حق رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم پر امن رہیں گے اور امید رکھتے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے گی، 25 مئی کی تاریخ دہرائی تو نقصان انہی کا ہوگا۔کامران بنگش نے کہاکہ پشاور ڈویژن کو ہائی ٹارگٹس ملے ہیں، ہر رکن اسمبلی 1500 سے 2 ہزار افراد اپنے حلقے سے مارچ میں لیکر جائیں گے، اسلام آباد میں 4 روز کا قیام ہوگا اور پھر ان کارکنوں کی جگہ نئے کارکن مارچ میں شریک ہوں گے۔خیال رہے کہ 28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کی قیادت عمران خان کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…