پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کی کنٹینر تلے آکر جاں بحق صحافی کی تعزیت کیلئے صدف کے گھر آمد

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ خاتون صحافی صدف نعیم کے گھرجا کراہلخانہ سے تعزیت کی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی کوریج کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر جا کر ان کے خاندان والوں سے ملاقات کی۔عمران خان تعزیت کیلئے پہنچے

تو مقتولہ کی والدہ انہیں دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں۔عمران خان نے صدف نعیم کی والدہ اور بچوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شفقت محمود،سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ، وزیر بلدیات میاں محمود الرشید،وزیر صحت یاسمین راشد ، ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ،جنرل سیکرٹری لاہور زبیر خان نیازی سمیت رہنما موجود تھے۔قبل ازیں مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر ،سپیکر پنجاب سبطین خان ،عندلیب عباس بھی تعزیت کے لئے مرحومہ کے گھر گئے۔صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو سانحہ ہوا اسکی وجہ سے آج سارے لاہور کا دل دکھی ہے،صدف کے جانے سے انکے بچوں کے لئے بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا،میں انکے بچوں کا صبر دیکھ رہی تھی اور دعا گو تھی کہ اللہ انکو مزید ہمت دے۔انہوں نے کہا کہ ایک خاتون ہو کر ہمارے معاشرے اور صحافت میں سروائیو کرنا بہت مشکل ہے،وہ ہمیشہ اپنا کام بہت محنت اور دل سے کرتی تھی، یہ ایک بہت بڑا سانحہ اور بہت بڑا نقصان ہے، کہنا بہت آسان ہے لیکن صبر بہت مشکل سے آتا ہے،صدف کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا،اس نے دو بار عمران خان کے انٹرویو کیے ، جیسے وہ بچی ہماری ہر تحریک کو سپورٹ کرتی تھی اللہ اسے جنت الفردوس میں جگہ دے۔اسد عمر نے کہا کہ صدف نعیم بہت محنت سے اس لانگ مارچ کو کور کر رہی تھیں،اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے ۔انکے بچوں سے بات کر رہا تھاانکی بیٹی بتا رہی تھی کہ انکی سب سے زیادہ خواہش یہ تھی کہ انکے بچے زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں۔

سبطین خان نے کہا کہ جب یہ حادثہ ہوا تو چیئر مین اسی وقت کنٹینر سے نیچے آئے،خان صاحب نے اسی وقت لانگ مارچ ختم کر دیا۔ جتنا ہمیں دکھ ہے شاید ہم سے زیادہ ہی چیئر مین صاحب کو دکھ ہوا۔شازیہ مری نے کہا کہ صدف ایک بہت دلیر رپورٹر تھیں،خاندان کے پاس اس وقت بات کرنے کی بھی ہمت نہیں،اس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے وہ کم ہے،آپ رپورٹرز کی محنت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں،

صحافی دن رات محنت کر کے اپنے کام میں جتے رہتے ہیں،ہماری خواہش ہو گی کہ اس طرح کے واقعات نہ ہوں ،جب تک تحقیقات نہیں ہوں گی تو پتہ نہیں لگے گا کہ یہ حادثہ تھا یا کسی کی غیر ذمہ داری،کسی کا خیال نہیں تھا کہ ایسی ریلی میں بھی یہ حادثہ ہو گا،منتظمین کو رپورٹرز کی حفاظت کے لیئے اقدام کرنا ہوں گے۔شفقت محمود نے کہا کہ اس واقعہ نے سب کو غمزدہ کر دیا،

صدف انتہائی محنتی خاتون تھی،وہ اپنے جذبہ کی وجہ سے ایسے رسک لیتی تھی،اللہ انکے خاندان کو صبر دے،جو بھی انکے اہلخانہ کے لئے کر سکتے ہیں وہ کریں گے،ورکنگ جرنلسٹس کے لئے کام کا ماحول بہتر ہونا چاہیے ۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ صدف ایک محنتی صحافی تھیں،وہ ایک شہید ہیں،ہم سب انکے اہلخانہ کے غم میں شریک ہیں،جو کچھ ہمارے سے بن پڑے گا انکے لئے کریں گے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب مسرت چیمہ نے کہا کہ بڑا افسوسناک ترین دن ہے کہ آپکی اور ہماری ساتھی، انتہائی محنتی، پروفیشنل صحافی جو تھی تو خاتون تھیں ،انہوں نے کبھی اپنے عورت ہونے کا فائدہ نہیں اٹھایا،ایسا کوئی ذمہ دار پروفیشنل انسان جب جاتا ئے تو سب کو دکھی کر کے جاتا ہے،

میں صدف کے کام سے بہت متاثر تھی،اسکی ہماری جماعت سے وابستگی نہیں تھی،یہ ایک افسوسناک حادثہ تھا،اللہ نے اسکا ٹائم لکھا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا لانگ مارچ شروع ہوا تو خان صاحب کا پہلا انٹرویو صدف نے کیا،اہم چیز ہے کہ صدف کل کنٹینر پر نہیں تھی،کنٹینر پر نہ کوئی پائیدان ہے نہ اس ہر کوئی دروازہ ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…