اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کے تین سال اور تین ماہ کے دوران ہیلی کاپٹر کے استعمال پرمجموعی طور پر 434.43ملین روپے اخراجا ت آئے اور اس دوران
انہوں نے ہیلی کاپٹر پر1579.8گھنٹے سفر طےکیا۔روزنامہ اوصاف میں ناصر نقوی کی شائع خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کےسال 2019کے دوران ہیلی کاپٹر کے استعمال پر131.94ملین روپے اخراجات آئے اور اس سال انہوں نے ہیلی کاپٹر پر479.8گھنٹے سفر طےکیا۔عمران خان کے سال2020کے دوران ہیلی کاپٹر کے استعمال پر143.55ملین روپے اخراجات آئے اور اس سال انہوں نے ہیلی کاپٹر پر522گھنٹے سفرطے کیا۔سال 2021کے دوران ہیلی کاپٹر کے استعمال پر123.8ملین روپے اخراجات آئے اور اس سال انہوں نے ہیلی کاپٹر پر450.2گھنٹے سفر طےکیا جبکہ عمران خان کے جنوری 2022سے مارچ 2022کے دوران ہیلی کاپٹر کے استعمال پر35.14ملین روپے اخراجات آئے اور ان تین ماہ کے دوران انہوں نے 127.8گھنٹے سفرطے کیا۔اس طرح سابق وزیر اعظم عمران خان کے تین سال اور تین ماہ کے دوران ہیلی کاپٹر کے استعمال پرمجموعی طور پر 434.43ملین روپے اخراجا ت آئے اور اس دوران انہوں نے ہیلی کاپٹر پر1579.8گھنٹے سفر طےکیا۔