پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان میں ایک اور نئی ائیر لائن کا اضافہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)آج پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح 31 اکتوبر سے ملک کے مختلف شہروں سے پروازیں شروع کرے گی۔پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح 31 اکتوبر سے کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سے پروازیں شروع کر رہی ہے

جس کا ان شہروں کیلیے کرایہ 13,999 روپے ہو گا، مسافروں کو 10 کلو گرام تک دستی سامان لے جانے کی اجازت ہوگی،دوران سفر انھیں مفت انٹرٹینمنٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ایئر لائن کو اس ماہ کے اوائل میں آپریشنز شروع کرنے کا لائسنس مل گیا تھا۔ فلائی جناح پرائیویٹ جوائنٹ وینچر بجٹ ایئرلائن ہے جس کا قیام کراچی سے عمل میں آیا تھا اور اسے ایئرعریبہ کے کامیاب سستے ماڈل کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے۔ اس کے آپریشنز کا بنیادی مقصد سستا، آرام دہ اور قابل اعتماد سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔اس ماہ کے اوائل میں ایئرلائن کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ اسے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملک کی پانچویں ایئرلائن کے طور پر آپریشنز کا لائسنس مل گیا ہے۔فضائی آپریشنز کیلیے فلائی جناح نے پاکستان سول ایوی ایشن کے تمام پیشہ وارانہ تقاضے اور سیفٹی ریگولیشنز پورے کیے تھے۔اس سال مارچ میں فلائی جناح نے FJ کے طور پر اپنے ویژیول برانڈ کی شناخت کرائی تھی، اس کا سرخ رنگت ایئرلائن کے جوبن اور جدیدیت کی عکاسی کرتا ہے۔دائرہ نما علامت ایئرلائن کی متحرک اور آگے بڑھنے کی عکاسی کرے گا۔ اس کی برانڈ ویلیوزکا مقصد سچے جذبے کے ساتھ پوری دنیا کی برادریوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنا ہے اور اس کیلیے سنجیدہ اور دیانتدارنہ کوششیں کرکے آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے گی۔ایئرٹرانسپورٹ کا صرف ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں حصہ ان ممالک کی جی ڈی پی کا 684 ارب ڈالر ہے، تین کروڑ افراد کا اس شعبہ سے روزگار وابستہ ہے۔

ایوی ایشن کی صنعت میں اس وقت عالمی سطح پر جوائنٹ وینچر فروغ پا رہا ہے۔ تقریبا دنیا کے تمام ممالک براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کیلیے یہی پالیسی اختیار کر رہے ہیں جس میں 49 فیصد بیرونی اونرشپ کی اجازت دی جاتی ہے۔

پاکستان کے لیکسن گروپ اور ایئر عریبہ نے گزشتہ سال ستمبر میں سستی ترین ایئر لائن کے طور پر فلائی جناح کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اس ایئر لائن کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکائونٹس فعال کر دیے گئے ہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…