اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

فواد چوہدری نے اپنے ہی رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے بینر اتارنے پر اپنے ہی رکن پنجاب اسمبلی یاور کمال کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔پی ٹی آئی کے مارچ کے دوران بہت سے واقعات سامنے آئے جس میں پارٹی کے اندرونی اختلافات سامنے آگئے، کہیں رہنما آپس میں لڑ پڑے، تو کہیں کارکن گھتم گتھا نظر آئے۔

جب کہ جذباتی تقریریں اور اشتعال انگیز بیانات دینے والے عمران خان اپنے کھلاڑیوں کو متحد رکھنے میں ناکام نظر آئے۔پہلے روز اسد عمر کی حماد اظہر اور پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ کی آپس میں چپقلش کی ویڈیو سامنے آئی تھی، اور یہ تمام واقعہ عمران خان کے سامنے پیش آیا۔ دوسرے روز حماد اظہر کی فیصل جاوید سے مائیک چھیننے کی ویڈیو وائرل ہوئی، اس میں بھی عمران خان عینی شاہد تھے، جب کہ متعدد مقامات پر پی ٹی آئی کارکنان کے آپس میں گھتم گتھا ہونے کے واقعات سامنے آئے۔اب کپتان کے کھلاڑیوں کی لڑائی مقدموں تک پہنچ گئی ہے، اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے اپنی ہی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی یاور کمال کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری اور ممبر پنجاب اسمبلی یاور کمال کے درمیان بینر اتارنے پر جھگڑا ہوا، اور فواد چوہدری نے اپنے بینراتارنے پر یاور کمال کو مقدمے میں نامزد کردیا ہے۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی یاور کمال کا کہنا ہے کہ فلیکسز اتارنے کا معاملہ بالکل مضحکہ خیز ہے، میری فلیکس اتار کر فواد کی لگائی گئی تھی، اور ہم نے اتار کر اپنی لگا دی۔دوسری جانب مرید کے جاتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں میں لڑائی کی ویڈیو سامنے آئی، جہاں کرسیاں چل گئیں، اور کھلاڑیوں کی ایک دوسرے کو گالیاں دیں اور کپڑے تک پھاڑ دیئے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…