اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مرید کے میں عمران خان کے خطاب کے دوران انڈرپاس پر بنی فائبر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 7 افراد زخمی ہو گئے۔ جیو نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کے مطابق انڈر پاس کی چھت گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، شدید زخمی 2 افراد کو لاہور بھیج دیا گیا ہے۔اسد عمر نے عمران خان کو ملبے تلے دبے لوگوں کی مدد کی اپیل کا مشورہ دیا جس پر عمران خان نے پولیس والوں کو مدد کا کہہ دیا۔