پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان نے کیسے سوچ لیا سیاستدان مذاکرات کرکے آرمی چیف لگائیں گے، وزیر دفاع

datetime 31  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو آرمی چیف کے تقرر کیلئے باہمی مشاورت کی پیشکش کی، عمران خان کے ذہن میں یہ کیسے آگیا سیاستدان مذاکرات کرکے آرمی چیف لگائیں گے،عمران خان کو چھوڑنے کا عندیہ دینے والے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں،

اس وقت ملکی سیاست ایک اہم موڑ پر آچکی ہے، سیاسی لحاظ سے نومبر کا مہینہ بڑا فیصلہ کن ثابت ہوگا،عمران خان نے لاہور سے 10 سے 12 ہزار لوگوں کے ساتھ لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جو مریدکے پہنچتے پہنچتے 3 سے 4 ہزار کا رہ گیا، پنڈی پہنچتے پہنچتے ان کی کیا تعداد رہ جائیگی آپ خود حساب لگا لیں؟، لاہور میں مذاکرات کی خبریں چل رہی تھیں، قطعی طور پر کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، کوئی رابطہ نہیں ہورہا ،13 اگست کو موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، اس کے بعد 90 روز گن لیں، وہی الیکشن کی تاریخ ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت ملکی سیاست ایک اہم موڑ پر آچکی ہے، سیاسی لحاظ سے نومبر کا مہینہ بڑا فیصلہ کن ثابت ہوگا۔وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان نے لاہور سے 10 سے 12 ہزار لوگوں کے ساتھ لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جو مریدکے پہنچتے پہنچتے 3 سے 4 ہزار کا رہ گیا، پنڈی پہنچتے پہنچتے ان کی کیا تعداد رہ جائے گی یہ آپ خود حساب لگا لیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بتایا کہ عمران خان نے انہیں آرمی چیف کے تقرر کے لیے باہمی مشاورت کی پیشکش کی، آئین نے یہ اختیار وزیراعظم کو دیا ہے، عمران خان کے ذہن میں یہ کیسے آگیا کہ سیاستدان مذاکرات کرکے آرمی چیف لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فوج کو غیرسیاسی کرتے کرتے کیا ہم ان کو سیاست کا حصہ دار بنالیں، اگر وہ نیوٹرل ہونا چاہتے ہیں تو آپ ان کو جانور کہتے ہیں،

آپ کا ساتھ نہ دیں تو میر جعفر میر صادق کہتے ہیں اور ساتھ میں وزیر اعظم کو پیشکشیں بھی کرتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ طریقہ کار یہ ہے کہ وزارت دفاع کے ذریعے فوج نام بھیجے گی اور یہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے کہ ان میں سے ایک نام کو نیا آرمی چیف مقرر کردے، عمران خان کون ہوتا ہے مشورے دینے اور آفر کرنے والا؟ وہ تو اس وقت رکن اسمبلی بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور میں مذاکرات کی بھی خبریں چل رہی تھیں، قطعی طور پر کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، کوئی رابطہ نہیں ہورہا لیکن عمران خان کو چھوڑنے کا عندیہ دینے والے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں، ان میں مستعفی ہونے والے رکن قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ہم سے آئندہ الیکشن کی یقین دہانی چاہتے ہیں، جس حساب سے لوگ ان کو چھوڑنے کو تیار ہیں انہیں تو آئندہ الیکشن میں امیدوار ہی نہیں ملنا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے بیانات پر بھارتی ٹی وی چینلز پر بھنگڑا ڈالا جارہا ہے، 75 برسوں میں کسی سیاستدان نے پاک فوج کے حوالے سے ان حدود کو پار نہیں کیا جو انہوں نے پار کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سے عام انتخابات کی تاریخ مانگتے ہیں، 13 اگست کو موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، اس کے بعد 90 روز گن لیں، وہی الیکشن کی تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران اگر خون خرابہ ہوا تو ذمہ دار پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومت ہوگی،

ان کے لانگ مارچ کے اندر نئے موڑ بھی پیدا ہورہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا یہ لوگ ارشد شریف کی بدقسمت رحلت کا بھی سیاسی فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس واقعہ کے بعد سلمان اقبال نے یہاں چار پانچ کالیں کی ہیں، گزشتہ رات کمیشن بن گیا ہے، اگر عمران کان یا سلمان اقبال کے پاس کوئی شواہد ہیں تو وہ ان کو چھپائیں نہیں۔انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی وفات سے بہت روز پہلے ان لوگوں نے بیانات دینا شروع کردئیے تھے، اگر کمیشن نے انہیں بلایا اور یہ لوگ نہ آئے تو کارروائی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…