جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جو دو خاص ہیں وہ سیاسی نہیں ہیں، ابھی تو میں نے کچھ بولا ہی نہیں، فیصل واوڈا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جب اسٹیبلشمنٹ سے ملا تو عمران خان کے علم میں تھا، میں نے عمران خان کو کوئی دھوکا نہیں دیا۔ایک انٹر ویومیں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو دو خاص ہیں وہ سیاسی نہیں ہیں، سانپوں اور کیڑوں نے عمران خان کو میرے بارے میں غلط بتایا ہے،

اندھا نہیں ہوا دیکھ رہا ہوں چاروں طرف کیا ہو رہا ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ دو خاص اور تین سانپوں نے پارٹی اور اداروں کو نقصان پہنچایا، عمران خان کو ان دو خاص اور تین سانپوں کے نام بھی بتائے ہیں، عمران خان کو جب سانپوں کے بارے میں بتایا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ لانگ مارچ کا ہدف کیا ہے؟ بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہوں، یہ نہیں کہا تھا کہ عمران خان پرامن احتجاج میں گولیاں چلائیں گے، عمران خان کو آج بھی اپنا لیڈر مانتا ہوں، جتنا بھی عمران خان کے ساتھ کام کیا ہے ان کو ہی رپورٹ کیا ہے، پارٹی میں بات چیت بھی چار پانچ لوگوں سے تھی بہت سارے لوگوں سے ہاتھ بھی نہیں ملاتا تھا، پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بننے جا رہا۔انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ عمران خان کا نہیں، مجھے نہیں پتا کہ پارٹی کے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، میں نے یہ نہیں کہا کہ لانگ مارچ میں ہم تشدد کریں گے، ابھی تو میں نے کچھ بولا ہی نہیں، عمران خان نے سوال کیا تو ان کو جواب دوں گا، پارٹی کے اندر ان سانپوں کے بارے میں بولتا رہا ہوں، عمران خان کو ان سانپوں کے بارے میں بتاتا رہا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…