جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

پاک زمبابوے میچ کے آخری لمحات کی کمنٹری باکس کی ویڈیو جاری

datetime 28  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ ( این این آئی) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے میچ کے آخری لمحات کی کمنٹری باکس کی ویڈیو جاری کردی گئی۔سنسنی خیز مقابلے کے دوران پاکستان کے بازید خان اور زمبابوے کے پومی مبانگوا کمنٹری کر رہے تھے۔

میچ کی فیصلہ کن آخری گیند پر پومی مبانگوا کو کمنٹری کے دوران بیک وقت خوشی اور ٹینشن میں دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بازید خان اس دوران خاموش رہے اور ان کے چہرے اور باڈی لینگویج سے مایوسی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔پومی مبانگوا 1996ء سے 2002 ء کے درمیان 15 ٹیسٹ اور 29 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں زمبابوے کی نمائندگی کرچکے ہیں۔حیران کن طور پر پومی مبانگوا نے 1996 ء میں انٹرنیشنل ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ میں ڈیبیو بھی پاکستان کے خلاف کیا تھا۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022ء میں گروپ ٹو کے اہم میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…