لاہور ( این این آئی) حکومت مخالف لانگ مارچ کے شروع ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی طور پر بڑا جھٹکا لگ گیا، رکن اسمبلی پنجاب سردار خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ کئی دیگر ارکان نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سردار خرم لغاری نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور میرے ساتھ 5، 6ارکان صوبائی اسمبلی اور بھی ہیں جو پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ سردار خرم لغاری نے کہا کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا جب کہ ہوا کچھ اور ہے۔اسمبلی سے بھی ممکن ہے استعفیٰ دیں گے۔ 3، 4روز میں اسمبلی سے مستعفی ہوسکتے ہیں۔ ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے۔ وزارت نہ ملنے پر ناراضگی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سردار خرم لغاری کا کہنا تھا کہ وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































