بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

جیوانی میں پہاڑی تودے تلے دبے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

datetime 28  اکتوبر‬‮  2022 |

گوادر (این این آئی)گوادر کے علاقے جیوانی میں پانچ روز قبل گرنے والے پہاڑی تودے میں دبے ہوئے 4 میں سے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق جیوانی کے علاقے دران میں پہاڑی تودے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کے عمل میں پیشرفت ہوئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی تودے تلے دبے ہوئے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، دو لاشیں درست حالت میں تھیں جبکہ ایک شخص کی لاش کی حالت مخدوش ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ جیوانی کے علاقے دران میں 23 اکتوبر کو پہاڑی تودہ گرنے سے پانچ افراد دب گئے تھے، ایک شخص کی لاش فوری طور پر نکال لی گئی تھی۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق پہاڑی تودہ گرنے کے واقعے میں جان بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…