لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور کی بیشتر تاجر تنظیموں نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ کسی ایسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے جو ملک کی معیشت کے لئے تباہی کا باعث بنے ماسوائے انصاف ٹریڈرز ونگ کے باقی تمام شہر کی چھوٹی بڑی تاجر تنظیموں نے جمعہ کی صبح ہی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔