ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا آغاز، عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لبرٹی چوک سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے لاہور سے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنما بھی پہنچ چکے ہیں۔

عمران خان کا مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 26 سالہ سیاسی کیرئیر میں سب سے اہم سفر شروع کر رہا ہوں، وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں۔ان کا کہنا تھا میرا مارچ سیاست کے لیے نہیں الیکشن یا ذاتی مفادات کے لیے نہیں بلکہ صرف ایک مقصد ہے کہ قوم کو حقیقی طور پر آزاد ہو، ہمارے فیصلے واشنگٹن یا برطانیہ میں نہ ہوں بلکہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں اور پاکستانی عوام کے لیے ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا صرف اپنے ملک اور اداروں کی خاطر چپ ہوں، میں نواز شریف کی طرح بھگوڑا نہیں، میرا جینا مرنا اس ملک میں ہے، ایک آزاد فوج چاہتا ہوں، ہماری تنقید تعمیری تنقید ہوتی ہے، بہت کچھ کہہ سکتا ہوں لیکن ملک کا نقصان نہیں چاہتا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں کیا، صرف صاف اور شفاف الیکشن چاہتا ہوں، چاہتا ہوں کہ عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا عدلیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آئین اور قانون کے بیچ میں رہ کر چلیں گے، سپریم کورٹ نے ہمیں جہاں کی اجازت نہیں ہے ہم صرف وہیں جائیں گے، کوئی قانون نہیں توڑیں گے، ریڈ زون نہیں جائیں گے۔ان کا کہنا تھا بڑے ادب سے سپریم کورٹ کو کہنا چاہتا ہوں کہ 25 مئی کو آپ نے ہمارے جمہوری حق کا تحفظ نہیں کیا،

ہمیں مارا گیا، لوگوں کو اٹھایا گیا لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا، مارچ کے دوران ہم پرامن رہیں گے لیکن جو جرائم پیشہ لوگ ہیں، 18 قتل کرنے والا مجرم رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف جس کا ہیومن رائٹس کی رپورٹ میں بھی

شامل ہے، آپ کو ان پر نظر رکھنی ہے۔عمران خان کے خطاب کے بعد سینیر فیصل جاوید خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے حلف بھی لیا۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…