ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی نیوی کے 8 افسران قطر میں گرفتار

datetime 28  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی نیوی کے 8 افسران قطر میں گرفتار

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی نیوی کے 8 ریٹائر افسران کو قطر میں گرفتار کرلیا گیا، بھارتی اخبار کے مطابق سابق افسران قطری کمپنی کے لیے کام کر رہے تھے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک ٹوئٹر صارف ڈاکٹر میتو بھرگوا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹائر نیوی افسران 57 دنوں سے دوحہ میں غیرقانونی حراست میں ہیں، ٹوئٹر صارف نے اس میں وزیراعظم مودی،

وزیر خارجہ جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو ٹیگ کیا تھا۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق نیوی افسران ایک قطری کمپنی کے لیے کام کرتے تھے

جو خود کو قطر کے دفاع، سیکیورٹی اور دیگر سرکاری ایجنسیز کا شراکت دار بتاتی ہے۔اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں کہ

سابق بھارتی نیوی افسران کو کیوں گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف کیا الزامات ہیں۔ زیر حراست افسران کو

دوحہ میں موجود بھارت کے سفارتی مشن نے رواں ماہ کے آغاز میں قونصلر رسائی فراہم کی تھی۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…