اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پی ٹی اے کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

datetime 27  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ، این این آئی) پی ٹی اے نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے اچھی سہولت متعارف کروا دی ہے، پی ٹی اے نے ایف بی آر کو اوورسیز کے ایک فون پر ٹیکس چھوٹ کی سفارش کر دی ہے، اب پی ٹی اے سمندر پارپاکستانیوں کا موبائل فون ساٹھ روز بعد بلاک نہیں کرے گا، دوسری جانب وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن

مخدوم سید طارق محمود الحسن کی ہدایت کمشنر او پی سی سید خادم عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کا اجلاس منعقدکیا گیا۔ اجلاس بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے 21 کیسوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر او پی سی سید خادم عباس نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی شکایات جن میں پراپرٹی، فیملی ایشوز اور دیگر معاملات کا ازخود جائزہ لیا۔ کمشنر او پی سی سید خادم عباس نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائس چیئرپرسن او پی سی مخدوم سید طارق محمود الحسن کی ہدایت پر پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے افیسران رواں ہفتے سے پنجاب کے دیگر اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقادکر یں گے تاکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جائے سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دلوں کے قریب بستے ہیںاور اُن کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانیز کمیشن ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کا رواں ماہ دوسرا اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیز کے زیرالتوا مقدمات کو جلد حل کیا جائے سکے۔ کمشنر او پی سی سید خادم عباس نے ہدایت کی کہ کیسوں کی پیروی نہ کرنے والے افیسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میری اوالین ترجیجی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکسانیوں کی جائیدادیں اب محفوظ رہیں گئی پنجاب بھر میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی پر قبضہ اور ہاؤسنگ سوسائٹی کی طرف سے دونمبری پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل عشرت اللہ خان نیازی، ڈائریکٹر پولیس میٹرز امتیاز احمد خان،ڈائریکٹر ریونیو محمد اسلم رامے ،پنجاب پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…