پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کے تبصرے پر بات کروں، فیصل واوڈا نےکھری کھری سنا دیں

datetime 27  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے سابق وزیر علی زیدی کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کے تبصرے پر بات کروں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اگر وزارت شپنگ کے معاملات کھل جائیں تو بہت کچھ سامنے آ جائے گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنی پارٹی کو سچا مشورہ دیا ہے، کچھ سازشی ہمارے پرامن مارچ میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہاکہ میری پریس کانفرنس میں پارٹی پالیسی کے خلاف کیا ہے؟۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد فیصل واوڈا کا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میری نیت اللہ جانتا ہے ، میں پارٹی کو نہیں عمران خان کو جواب دہ ہوں۔شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد فیصل واوڈا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے مخالف جو کرنا چاہیں کر لیں میں نے ارشد شریف کیلئے جو کہا ہے اس پر کھڑا ہوں، میں نے اپنی پارٹی کو ایک سچا مشورہ دیا ہے، پہلے بھی کہا چکا ہوں اور آج بھی کہ رہا ہوں کہ کچھ سازشی ہمارے پر امن مارچ میں معصوم لوگوں کو بلی کا بکرا بنا سکتے ہیں،اس میں پارٹی پالیسی کے خلاف کیا ہے؟۔واضح رہے کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت معطل کردی تھی۔فیصل واوڈا کو جاری شوکاز نوٹس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا تھا کہ فیصل واوڈا نے پارٹی پالیسی کی سخت خلاف ورزی کی ہے، دو دن میں وضاحت دیں کہ ان کی بنیادی رکنیت کیوں نہ معطل کی جائے؟شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ فیصل واوڈا جب تک معطل ہیں میڈیا پر پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…