اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عوام جائے بھاڑ میں پنجاب حکومت کا 98 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 93 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے 98 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 93 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ایک نجی ٹی وی نے دستاویزات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں

بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نئی گاڑیاں پنجاب بورڈ آف ریونیو، ڈپٹی کمشنرز اور اے ڈی سی جی ریونیو کے لیے خریدی جائیں گی۔ نئے نامزد کردہ ضلع کوٹ ادو کے اسسٹنٹ کمشنر کے لیے بھی نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئی گاڑیوں کی خریداری کے لیے مجموعی طور پر 98 کروڑ 91 لاکھ 16 ہزار روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں اور ڈپٹی کمشنرز کے لیے 53 کروڑ 36 لاکھ روپے مالیت کی 40 فورچیونر گاڑیاں خریدی جائیں گی۔دستاویزات کے مطابق ممبر بورڈ آف ریونیو کے لیے 12 کرولا 5 کروڑ 83 لاکھ 8 ہزار روپے میں خریدی جائیں گی۔ اے ڈی سیز ریونیو اور اے سی کوٹ ادو کے لیے 39 کروڑ 72 لاکھ 8 ہزار روپے مالیت کی 41 ہائی لیکس خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے فنڈز کی منظوری دے چکی ہے جبکہ محکمہ ریونیو حکومت پنجاب کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…