کراچی (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان لانگ مارچ نہیں کرے گا، کارکنوں کو یہ کہا جا سکتا ہے کہ اپنے شہروں میں احتجاج کریں، کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ 29اکتوبر سے 29نومبر تک
صورتحال خراب ہوگی، ملک میں بہت حالات خراب ہو سکتے ہیں، اس میں سیاستدانوں کا ہی نقصان ہو گا، عمران خان کو سیاسی پارٹیوں سے مل بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے راستہ نہ نکالا تو حالات خراب ہوں گے اور سیاستد انوں کا بھی نقصان ہو گا، سب 29اکتوبر تک انتظار کریں اس کے بعد بتاں گا کہ الیکشن کب ہوں گے،منظور وسان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ عمران خان نااہل نہ ہوں، سیاسی میدان میں آکر مقابلہ کریں، ملک میں کوئی مارشل لا نہیں لگے گا، پہلے ہی کہا تھا کہ عمران خان 5 سال پورے نہیں کر سکے گا، کچھ لوگ آئیں گے کچھ باہر جائیں گے اور کچھ لوگ اندر بھی جا سکتے ہیں،صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کے لیے دن خراب ہیں، وہ دوسرے لوگوں کو بیچ میں لانے کے بجائے خود پولیٹیکل فورسز سے بات چیت کریں،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کے تمام کاشتکاروں کو ربیع سیزن کے لیے اگلے ماہ سے مفت میں سیڈ فراہم کی جائے گی، سیلاب سے متاثرہ 14 لاکھ کاشتکاروں کو مفت میں بیج فراہم کیا جائے گا۔