پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی نااہلی کیخلاف احتجاج پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عمران خان کی نااہلی کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں کااحتجاج،تحریک انصاف کی مقامی قیادت کیخلاف انسداددہشتگردی کامقدمہ درج کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ سرکارکی مدعیت میں تھانہ آئی9 میں درج کیاگیا،عامرکیانی،قیوم عباسی،فیصل جاوید،راجہ راشد حفیظ

،عمرتنویربٹ،راشدنسیم عباسی اورراجہ ماجدبھی مقدمے میں نامزد ہیں ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحریک انصاف کار کنوں نیپولیس،ایف سی،انتظامیہ پرپتھراؤکیا،پتھراؤسے متعددپولیس اورایف سی کے اہلکارزخمی ہوئے۔مقدمہ کے متن کے مطابق مظاہرین نے قتل کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر گاڑیاں چڑھانے کی کوشش کی،مظاہرین نے فیض آباد،قریبی علاقوں میں درختوں کوآگ لگائی،مظاہرین نے سرکاری املاک کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاکے رہنما مراد سعید نے الزام لگایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو عمران خان کے خلاف فیصلے کرنے کے لیے دھمکایا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سید نے کہا کہ کچھ دن پہلے ممبر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پیغام پہنچایا کہ ان پر عمران خان کے خلاف فیصلہ دینے کے لیے دبا ہے۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران نے عمران خان کے خلاف فیصلہ کرنے سے منع کیا جبکہ ایک نے ان کے خلاف فیصلہ دینے کا کہا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ کیس میں نا اہل قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نا اہل کیے جانے کے بعد عمران خان قومی اسمبلی کی نشست کے بعد پارٹی چیئرمین بھی نہیں رہ سکتے۔الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…