جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بیٹی کے قتل کا الزام پاکستانی جوڑا سپین میں گرفتار

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ ( اےایف پی) اسپین میں پولیس نے ایک پاکستانی جوڑے کو گرفتار کیاہے جس پر الزام ہےکہ اس نے پاکستان میں اپنی ہی بیٹی کو اس لیے قتل کر دیا تھا کیونکہ بیٹی نے ان کی منظوری کے بغیر شادی کر لی تھی،گرفتاری انٹرنیشنل وارنٹ جاری ہونےپر کی گئی، جوڑاڈی پورٹ ہونے تک جیل میں رہےگا۔

غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق اسپین کی نیشنل پولیس نے ایک بیان میں کہا ہےکہ پاکستانی حکام نے اپریل 2020 میں ہونے والے قتل کے بعد جوڑے کے لیے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے،بیان میں مزید کہا گیا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ جوڑے نے ’’اپنی ہی بیٹی کو پاکستان میں اغوا کیا اور پھر قتل کیا کیونکہ اس نے ایک ایسے شخص سے شادی کی جسے وہ پسند نہیں کرتے تھے۔‘‘ہسپانوی پولیس نے 67 سالہ مرد اور 51 سالہ خاتون کو ہفتے کے روز لاریوجا کے دارالحکومت لوگرونو میں ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا، پاکستانی حکام کی جانب سے اس اطلاع پر کہ وہ اب وہاں رہ رہے ہیں۔گرفتاری کے بعدجوڑے کو اسپین کی قومی عدالت میں پیش کیاگیا جس نے حکم دیا کہ انہیں پاکستان ڈی پورٹ ہونے تک جیل میں رکھا جائے۔یہ جوڑا لوگرونو کے وسط میں فون اور انٹرنیٹ خدمات پیش کرنے والی ایک دکان چلاتے ہیں۔قومی ادارہ شماریات INE کے مطابق تقریباًایک لاکھ پاکستانی اسپین میں مقیم ہیں

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…