بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹی20 ورلڈ کپ،سپر 12 مرحلے میں پہنچنے والی ٹیمیں مکمل

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022 |

میلبرن(آن لائن )ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ میں پہنچنے والی چار ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے اور سری لنکا اور نیدرلینڈز کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیموں نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے

مرحلے میں گزشتہ روز سری لنکا اور نیدرلینڈز کی ٹیم نے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی تھی۔ آجمعہ کے روز آئرلینڈ کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مرتبہ کی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر کردیا اور سپر 12 مرحلے میں جگہ بنا لی۔ گزشتہ روز دوسرے میچ میں زمبابوے نے فیصلہ کن معرکے میں اسکاٹ لینڈ کو مات دے کر ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی۔اس کے ساتھ ہی سپر 12 راؤنڈ کی تمام ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ 1 میں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ کے ساتھ ساتھ سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جس کے ساتھ ہی یہ ’گروپ آف ڈیتھ‘ کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔گروپ 2 میں پاکستان کے ہمراہ بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، زمبابوے اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…