بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کوکتنے سالوں کیلئے نااہل کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑکا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے، عمران خان نے غلط حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے، الیکشن کمیشن نے بڑی احتیاط برتی ہے ورنہ ان کے خلاف ایک اور کارروائی ہوسکتی تھی،عمران خان کے ساتھی کہہ رہے ہیں بڑی نا انصافی ہوگئی ہے، ناانصافی اس صورت ہوتی ہے

جب قانون کسی چیز کا احاطہ نہ کرے۔جمعہ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطاء تارڑ اور رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان کے خلاف فیصلہ میں الیکشن کمیشن نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، پی ٹی آئی والے ناانصافی کا شور مچا رہے ہیں حالانکہ ناانصافی اس صورت میں ہوتی ہے جب قانون کسی چیز کا احاطہ نہ کرتا ہو، عوام کے منتخب نمائندے کے طور پر انتخاب کے دوران گوشوارے جمع کرانے ہوتے ہیں، اس انتخاب کے بعد ہر سال گوشوارے جمع کرانے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے خفیہ دستاویزات ہوتے ہیں جو ایف بی آر اور ٹیکس دہندہ کے درمیان معاملہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے کو پابند کیا گیا کہ وہ اپنے گوشوارے ہر سال 31 دسمبر تک جمع کرا دے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 2019ئ، 2020ء اور 2021ء میں اپنے گوشواروں میں بیرون ملک ملنے والے تحائف ظاہر نہیں کئے، انہیں خوف تھا کہ اگر وہ یہ گوشوارے ظاہر کر دیتے تو ان کی بددیانتی سامنے آ جاتی اور عوام ان سے اس حقیقت کے بارے میں سوال پوچھتے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیا ہے اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کا بھی کہا ہے کیونکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولا، عمران خان نے بیرون ملک سے تحائف لئے اور خود بیچ دیئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف دستاویزی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جتھے لے کر شہروں پر حملہ آور ہو رہے ہیں، کہتے ہیں کہ سب کچھ جام کر دیں گے،

الیکشن کمیشن کے سامنے قانون کو ہاتھ میں لیا گیا اور گولی چلانے سے بھی گریز نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قانون کا سامنا کرنا چاہئے، پہلے عمران خان کی فارن فنڈنگ پکڑی گئی، اب ان کی چوری پکڑی گئی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد منشیات عطائ￿ تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے تحائف بیچے، ان کی چوری کی، ان سے ملنے والی رقم چھپائی، انہوں نے بینک سٹیٹمنٹ دینے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بدترین چوری کی ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…