تصدیق شدہ چور عمران خان
اسلام آباد (آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کہا ہے کہ عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیدیا گیا ۔ نیازی چور ثابت ہو چکا ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پررد عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز کا مجرم قرار دیا ہے۔ اور وہ اب نااہل ہیں۔بلاول بھٹو نے مزید لکھا کہ
اپنے سیاسی مخالفین کی مبینہ کرپشن کے بارے میں جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ فیصلے پر ن لیگ کا ردّ عمل دیتے ہوئے
وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ’تصدیق شدہ چور عمران خان‘، اِنَّا ِلِلَّہِ وَاِنَّا اِلیہ ِ رَاجِعْونَ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی چور ثابت ہو گیا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان کھیل تم نے شروع کیا تھا، اختتام ہم نے کیا۔