منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

جانسن کا پھر سے برطانوی وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہونے کا امکان

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سابق وزیراعظم بورس جانسن نے پھر سے وزارت عظمی کے منصب پر نظریں جمالیں۔ برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا کہ لز ٹرس کے جانے کے بعد

بورس جانسن دوبارہ وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اخبار کے ایڈیٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی رائے دیتے ہوئے تحریر کیا کہ وہ اس معاملے میں لوگوں کی رائے لے رہے ہیں لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ قومی مفاد کا معاملہ ہے۔ خیال رہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے لز ٹرس سے قبل وزارت عظمی کے منصب پر موجود بورس جانسن نے اپنے عہدے اور پارٹی لیڈرشپ سے استعفی دے دیا تھا۔ ان کے مستعفی ہونے کے بعد لز ٹرس کے لیے لیڈرشپ کی راہیں ہموار ہوئیں اور وہ کنزر ویٹیو پارٹی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلے پارٹی اور پھر ایوان میں وزیراعظم بھی منتخب ہوگئیں۔اس وقت بورس جانسن کا کہنا تھا کہ یہ واضح طور پر پارلیمانی کنزرویٹو پارٹی کی خواہش ہے کہ پارٹی کا نیا سربراہ ہونا چاہیے، لہذا نیا وزیراعظم بھی۔انہوں نے اپنا استعفی دیتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں دنیا کی سب سے بہترین نوکری چھوڑتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…