منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

موسم نے کروٹ بدل لی، محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشرقی پنجاب،پٹن اور بگروٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: منگلہ،جہلم 10،سیالکوٹ (سٹی) 02، خیبرپختو نخوا: پٹن 04، گلگت بلتستان : بگروٹ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ، کالام، استور منفی 02،بابوسر،اسکردو00،پلوامہ اورزیارت میں02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب آج جمعہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)جمعہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے ۔ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق جمعہ کو سمندری ہوائیں مکمل طور پر بند رہیں گی،دوپہر کے وقت شہر میں بلوچستان کی شمال مشرق اور شام کو مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز پارہ 38ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے،صبح کے وقت شہر کی فضاوں پر دھند چھانے سے حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو درجہ حرارت 33.6 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ ہوا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…