اسلام آباد (ین این آئی)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے عمران خان سرگودھا خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تقریر کرنے سے لیڈر نہیں لگڑ بگڑ اور مزاحیہ ایکٹر لگ رہا ہے ،ایاک نعبد وایاک نستعین پڑھنے کے بعد نام بگاڑنا ،غلیظ گفتگو اور دھونس دھمکیاں دینا
اسی قرآنی آیت کی توہین ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان سیاسی، اخلاقی، زبانی، سچائی، ویڑنری،عقلی،اور ہر حوالے سے بانجھ ہے ،پی ٹی آئی لانگ مارچ جہاد نہیں فساد مارچ ہے ۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ یہ حقیقی آزادی مارچ کے نام پر آوارہ گردی مارچ ہے ،اگر قانون ہاتھ میں لیا تو قانون نافذ کرنے والوں کے ہاتھوں آپ کا شاندار استقبال ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران کی مارچ حکومت کے نہیں ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف ہے ،پی ڈی ایم قیادت کو چور چور کہنے والا عمران نیازی عدالت اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے آئین شکن بددیانت اور چور ثابت ہوئے ۔حافظ حمداللہ نے کہاکہ جس تقرری سے تم زیادہ بے چین ہو آپکی مرضی سے نہیں وہ وزیراعظم کا صوابدید ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جے یو آئی کا ذیلی تنظیم انصارالاسلام خدمت انسانیت سے سرشار تنظیم ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ پی ٹی آئی کی، ٹائیگر فورس، نہیں جس نے عمران خان کے حکم پر 2014 کے دھرنے میں پارلیمنٹ ،پی ٹی وی پر حملہ کیا۔انہوںنے کہاکہ جس نے پی ٹی وی سنٹر پر قبضہ کرنے کی نوید سنائی وہ آج ملک کا صدر ہے ،انشاء اللہ پی ڈی ایم قوم کو گالم گلوچ بدتمیزی بددیانتی اور آئین شکنوں کی گندی سیاست سے نجات دلائیگی ۔