ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی بورڈ کا ایشیا کپ میں ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ، عمران طاہر پاکستان کی حمایت میں آگئے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر نے بھارتی بورڈ کے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہپاکستان اور بھارت کا مقابلہ شائقین دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں عمران طاہر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا

مقابلہ شائقین دیکھنا چاہتے ہیں، پاک بھارت مقابلہ کہیں بھی ہو لوگ دلچسپی لیتے ہیں، پاکستان میں شائقین یہ مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے اور میری خواہش بھی ہے کہ پاکستان میں مقابلہ ہو، دعا ہے بھارت کی ٹیم یہاں آئے اور کھیلے، پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے حالات بہت اچھے ہیں۔عمران طاہر نے بھارتی ٹیم کیلئے کہا کہ یہاں آئیں، ماحول پروفیشنل اور محفوظ ہے، یہاں کا کراؤڈ غیر ملکی ٹیموں کی بہت پزیرائی کرتا ہے، میں چھ سات برسوں سے آ رہا ہوں، مجھے بہت محبت ملی ہے۔جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بہت جلد پاکستان گھومنے پھرنے کا موقع ملے گا، غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی پاکستان دیکھنے کا موقع ملے گا، یہاں جو ماحول ٹیموں کو دیا جاتا ہے وہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔عمران طاہر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک شاندار جگہ ہے، مجھے خوشی ہے کہ پی جے ایل میں کام کرنے کا موقع ملا ہے، جونیئر کی سطح پر لیگ ایک اچھا اقدام ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…