ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں ہر سطح پر کھیلنے میں کامیاب ہوا ملک کی نمائندگی کا خواب پورا نہ ہو سکا، عمران طاہر

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) جنوبی افریقہ کے کرکٹر عمران طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سطح پر کھیلنے میں کامیاب ہوا لیکن ملک کی نمائندگی کا خواب پورا نہ ہوا۔پاکستان جونیئر لیگ کی ماسٹر کلاس میں مینٹورز کے لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے اور بہاولپور رائیلز کے مینٹور جنوبی افریقی کرکٹر

عمران طاہر نے ماسٹر کلاس میں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا، ماسٹر کلاس میں گوادر شارکس، مردان وارئیرز اور بہاولپور رائیلز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کرکٹر عمران طاہر نے نوجوانوں کو اپنے کرکٹ کے سفر میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے بتایا اور اپنے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے ٹپس بھی دیں۔عمران طاہر نے کہا کہ میں نے یہاں تک پہنچنے میں سخت محنت کی اور زندگی میں کبھی ہمت نہیں ہاری، دکانوں پر پیکنگ کا کام کیا ، مجھے بولنگ کے لیے کوئی نہیں بلاتا تھا ، ٹرائلز دینے کے لیے جاتا تو پوچھا جاتا کہ کس نے بھیجا، میں پاکستان میں ہر سطح پر کھیلنے میں کامیاب ہوا لیکن ملک کی نمائندگی کا خواب پورا نہ ہوا۔کرکٹر نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ نے مجھے موقع دیا، میں ان کا مشکور ہوں، میں موقع کی تلاش میں تھا اور میں نے موقع سے فائدہ اٹھایا۔بی جے ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ جیسے پلیٹ فارم کا تو ہم نے سوچا بھی نہیں تھا ، کرکٹرز کو یہی کہوں گا کہ ہمت نہ ہاریں موقع کی تلاش میں رہیں، میں دنیا کے لیے مثال ہوں ، میں 22 سال سے مسلسل کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…