اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ایشیا ء کپ میں بھارت کا پاکستان آنے سے انکار،پی سی بی کا سخت رد عمل دینے کا فیصلہ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) ایشیا ء کپ میں شرکت کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے اور بھارت کے نہ آنے کی صورت میں پی سی بی ایشین کرکٹ کونسل سے الگ ہونے اورورلڈ کپ 2023 نہ کھیلنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں

پی سی بی تھنک ٹینک کا اجلاس ہورہا ہے جس میں ایشیا ء کپ میں شرکت کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے کا معاملہ زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے بیان کو غیر ضروری اور جلد بازی قرار دیا جائے گا۔ صدر ایشین کرکٹ کونسل جے شاہ تنہا کوئی فیصلہ کرنے کے مجاز نہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا مقصد رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے، اے سی سی اگر مفادات کا تحفظ نہیں کرسکتا تو پھر اے سی سی میں رہنے کا فائدہ نہیں، پاک بھارت میچ سے اے سی سی کو ریونیو ملتا ہے، اے سی سی یہ ریونیو کرکٹ کے فروغ اور ڈویلپمنٹ پر خرچ کرتا ہے، اگر اے سی سی کو یہ ریونیو نہیں چاہیے توپی سی بی کے لیے بہتر ہے اے سی سی سے الگ ہو جائے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے جس میں ایشین کرکٹ کونسل سے الگ ہونے سمیت آئی سی سی ورلڈکپ 2023 بھی نہ کھیلنے پر غور کیا جارہا ہے، 50 اوورز کے ورلڈکپ کی میزبانی آئندہ سال اکتوبر ،نومبر میں بھارت نے کرنی ہے۔خیال رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کہا کہ اگلے برس ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل کے فورم کو نظر انداز کردیا،بھارت سے تعلق رکھنے والے اے سی سی کے صدر نے خود فیصلے سنانے شروع کردیے ہیں، انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بغیر ہی فیصلہ سنایا۔خیال رہیکہ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیاکپ کی میزبانی اگلے برس ستمبر میں کرنی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…