پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بس نام رہے گا اللہ کا 6 حلقوں میں کامیابی کے بعد عمران خان کی پوسٹ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ٗ شیخوپورہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے 8حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں 6 میں کامیابی حاصل کرکے 2018 کے عام انتخابات میں 5 نشستیں جیتنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا اور کامیابی پر کہا ے کہ بس نام رہے گا اللہ کا۔عمران خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس پر لکھا تھا کہ بس نام رہے گا اللہ کا،

جو غائب بھی ہے اور حاضر بھی۔واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے حلقہ 139شیخوپورہ 5 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ہارنے والے امیدوار محمد ابوبکر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دے دی۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر بھی ضمنی انتخابات ہوئے۔ضمنی الیکشن میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ 139شیخوپورہ کی نشست ن لیگ کے حصے میں آئی اور ن لیگ کے چوہدری افتخار احمد بھنگو جیت گئے۔پی پی 139 شیخوپورہ 5 کے تمام 153 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار احمد بھنگو 40829 ووٹ لے کر پہلے نمبر رہے۔ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے محمد ابوبکر 37712 ووٹ لے سکے۔بعد ازاں پی ٹی آئی کے ہارنے والے امیدار محمد ابوبکر کی جانب سے ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کے لیے دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کے دوران متعدد بے ضابطگیاں دیکھنے میں آئیں،متعدد پولنگ اسٹیشنوں پرمیرے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا جبکہ ن لیگ کے پولنگ ایجنٹس اندر موجود رہے ۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ غیر قانونی طور پر ووٹوں کی تعداد میں ردوبدل کیا گیا ،پورے حلقے میں کئی پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی کے واضع ثبوت موجود ہیں،لہذا میرے حلقے میں دوبارہ گنتی کرائی جائے اور بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…