میلبور ن (این این آئی)ٹی 20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نمیبیا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو اپ سیٹ شکست دیدی،نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے ،164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 108رنز پر ڈھیر ہوگئی اور نیمیبیا نے 55 رنز سے جیت کر میگا ایونٹ میں تاریخی فتح اپنے نام کرلی،جان فرائلنک مین آف دی میچ قرار پائے ۔
آسٹریلیا کے شہر جی لانگ کے کارڈینیا پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔نمیبیا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا ۔مڈل آرڈر بلے باز جان فرائلنک اور جے جے سمٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔جان فرائلنک 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جے جے سمٹ نے ناقابل شکست31 رنز کی اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کے بولرز نے سری لنکن بیٹنگ لائن اکھاڑ کر رکھ دی، سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شنکا نے 29 اور بھانوکا راجا پکشا نے 20 رنز بنائے اور سری لنکا کی ٹیم کوئی خاص کار کر دگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور ہدف کے تعاقب میں 108رنز پر ڈھیر ہوگئی اور نیمیبیا نے 55 رنز سے جیت کر میگا ایونٹ میں تاریخی فتح اپنے نام کرلی ۔نمیبیا کے ڈیوڈ ویزا، برنرڈ شالٹز، بین شکونگو اور جان فرائلنک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جے جے سمٹ نے 1 کھلاڑی کو آٹ کیا۔ یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جائینگے ٹورنامنٹ کے لیے مجموعی طور پر 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ۔پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین رائونڈ سپر 12 کیلئے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 رائونڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔آایونٹ میں میزبان آسٹریلوی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم 23 اکتوبر کو ملبورن میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شروع کرے گا۔