جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے ذاتی عملے کی ترقی ، بیوروکریٹس کا اظہار تشویش

datetime 15  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (این این آئی)وزیراعلی گلگت بلتستان کے پرسنل اسٹاف افسر کی عہدے میں ترقی پر صوبے میں تعینات سول سرونٹس نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیراعلی خالد خورشید خان کو لکھے گئے خط میں گلگت بلتستان سول سروس ایسوسی ایشن (جی بی سی ایس اے)نے کہا کہ صرف کچھ عہدیداروں کو اپ گریڈ یا ترقی دینا قواعد اور ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان کی کابینہ نے وزیراعلیٰ کے ذاتی عملے کے افسران کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 پر ترقی سمیت آئندہ برس ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ جانے والے موجودہ عہدیدار علی رحمت کے لیے اپ گریڈیشن پالیسی 2019 میں نرمی کی منظوری دی تھی۔فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سول سرونٹس نے کہا کہ مخصوص افسران کو فائدہ پہنچانے کیلئے پالیسی میں نرمی کرنا گلگت بلتستان کی کابینہ کا اختیار نہیں ہے، انہوں نے اس اقدام کو گلگت بلتستان کے سول سرونٹس کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔اسی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سول سرونٹس نے دعوی کیا کہ وزیراعلی کے پرسنل اسٹاف افسر اس سے قبل اپنی سروس کے دوران 5 بار ترقی لے چکے ہیں، وہ گریڈ 20 کی ترقی کے لیے قابلیت اور اہلیت نہیں رکھتے۔خط میں کہا گیا کہ بیوروکریسی میں امتیازی سلوک کے تاثر کو ختم کرنے کے کابینہ کی جانب سے صرف مخصوص افسران کو فائدہ دینے کے بجائے تمام افسران کی ترقی کی جائے تاکہ صرف ایک فرد کے بجائے تمام افسران فائدہ اٹھا سکیں۔

خط میں کہا گیا کہ یہ افسران مشترکہ مسابقتی امتحان (سی سی ای)کے ذریعے بیوروکریسی میں شامل ہوتے ہیں لہذا یہ درخواست کی جاتی ہے کہ گلگت بلتستان سول سروس ایسوسی ایشن کو گلگت بلتستان کابینہ کی منظوری کی سمری بھیجنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیے جائیں۔

گلگت بلتستان سول سروس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ چونکہ گلگت بلتستان کے افسران کے پاس ترقی کے مواقع بہت کم ہوتے ہیں اس لیے اپ گریڈیشن پالیسی 2019 میں نرمی کرکے افسران کو ترقیاں دی گئیں تاہم ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ اگر ضابطہ قوانین پر عمل کیے بغیر مخصوص افسران کے عہدوں میں ترقی دی گئی تو ایسے اقدام پرسنل اپ گریڈیشن کا سبب بن سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…