بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، قومی ٹیم میں اہم تبدیلی کر دی گئی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر عثمان قادر کی جگہ فخر زمان 15 رکنی قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان نے لیگ اسپنر عثمان قادر کی

جگہ بیٹر فخر زمان کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے جبکہ عثمان قادر بحیثیت ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی قومی اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا میں ہی رہیں گے۔عثمان قادر 25 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے، ان کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں ہیرلائن فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی، وہ 22 اکتوبر تک سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔اس سے قبل فخر زمان ان تین کھلاڑیوں میں شامل تھے جو ریزرو کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل تھے، وہ شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ہفتے کے روز لندن سے برسبین پہنچ جائیں گے۔پاکستان کو برسبین میں انگلینڈ اور افغانستان کیخلاف بالترتیب 17 اور 19 اکتوبر کو وارم اپ میچز کھیلنے ہیں۔ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود جبکہ ٹریول ریزرو کھلاڑیوں میں محمد حارث، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…