اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے سہ ملکی سیریز میں قومی ٹیم کی جیت پر ردعمل کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز نے کردکھایا۔مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ٹوئٹر سے ایک اور ٹوئٹ میں قومی ٹیم کو سہ ملکی سیریز میں شاندار پرفارمنس پر مبارکباد بھی پیش کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے آخری اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔ میچ میں محمد نواز نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور 22 گیندوں پر 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہیں عمدہ آل راؤنڈرپرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔