بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،پاکستان کا فائنل کس ٹیم کیساتھ پڑ سکتا ہے ؟ شعیب ملک کی حیران کن پیش گوئی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ مڈل آرڈر کو بیک کرنے کی ضرورت ہے۔نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے فٹنس پر کام کررہا ہوں، فٹ ہوں ریٹائرمنٹ کا بالکل نہیں سوچ رہا جس دن ریٹائرمنٹ لوں گا،

کھلے دل سے اعلان کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کہ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے جہاں موقع ملے وہاں کھیلنے کو تیار ہوں، مجھے سلیکٹ کرنا نہ کرنا کمیٹی کا کام ہے مجھے کسی سے کوئی مسئلہ نہیں، میں کسی کے خلاف بھی نہیں ہوں۔بابر اعظم کو دیے گئے مشورے میں شعیب ملک نے کہا کہ مڈل آرڈر کو بیک کرنے کی ضرورت ہے، کھیل میں یا کسی بھی ایونٹس میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے لیکن اصل چیز متحد رہنا ہے، ایونٹ کے ختم ہونے کے بعد جو بھی ٹیم میں تبدیلی ہو وہ کرنی چاہیے۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ورلڈٹی ٹوئنٹی کپ میں اچھا کھیلتا ہوا آیا ہے اور اب بھی میرا دل کہہ رہا ہے پاکستان اور آسٹریلیا کا فائنل ہوگا جس کے لیے میری پوری دعا ہے کہ فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کا ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مڈل آرڈر کو دنیا کے بہترین مڈل آرڈر کے کھیلنے کا طریقہ فولو کرنے کی ضرورت ہے، کرکٹ 4 چھکے لگانے کا کھیل نہیں اس میں روٹیشن چاہیے ہوتی ہے جہاں مجھے لگتا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔شعیب ملک نے کہا کہ کپتان بننے کے بعد میں نے بابر کو کبھی مجبور نہیں کیا اور نہ کبھی کروں گا ، میں بابر کو جگہ دینا چاہتا ہوں کیونکہ مجھے پتا ہے کپتان بننے کے بعد انسان کی زندگی مصروف ہوجاتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا ٹیم گیم کھیلے کیوں کہ میں اپنے بیٹے کو اسٹریس میں نہیں دیکھنا چاہتا تاہم اگر وہ چاہے گا تو میں اسے سپورٹ کروں گا لیکن اس کی سفارش نہیں کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…