بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی شہباز شریف سے ملاقات سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی شہباز شریف سے ملاقات سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کےمطابق پروگرام’سلیم بخاری شو‘ میں اینکر آئشہ احتشام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجز یہ کار سلیم بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ

ن لیگ کی جانب سے پنجاب میں تبدیلی لانے کی بہت کوشش کی جارہی ہے اور ممکن ہے بہت جلد پی ٹی آئی کو پنجاب سے ہاتھ دھونا پڑے ۔ سینئر تحزیہ کار سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چودھری پرویز الٰہی کو کہا ہے کہ ان کو 2 ارب روپے آزادی مارچ کیلئے چاہئیں لیکن کسی بھی وزیراعلٰی کیلئے بہت مشکل ہوتا ہے کہ وہ حکومت سے اتنی بڑی رقم نکال سکے اور آگر پرویز الٰہی کو آفر ملے کہ آپ ن لیگ کی طرف سے وزیر اعلٰی بن جائیں تو وہ ایک سیکنڈ بھی نہ لگائیں اور نہ ن لیگ سوچے گی کیوںکہ ن لیگ نےعمران خان کو الیکشن سے پہلے راستے سے ہٹانا ہے ، پرویز الٰہی کی حکومت صرف ایک جھٹکے کی مار ہے ۔پرویز الٰہی کی حکومت صرف پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس کی وجہ سے بچی ہوئی ہے ، جس دن یہ اجلاس ختم ہوا اس دن حکومت سے عدم اعتماد کا ووٹ مانگا جائے گا اور ان کی حکومت ختم ہو جائے گی ،انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اگر ن لیگ کی کوششیں ناکام ہو گئیں تو اس کا مطلب ہوگا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں ن لیگ کو پیچھے چھوڑ چکی ہے ۔ ساری باتوں میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ پرویز الٰہی نے شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے اور پی ٹی آئی اس ملاقات کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…