اسلام آباد ( آن لائن)ایف آئی اے نے متنازعہ ٹوئٹ کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، مقدمہ متن کے مطابق اعظم سواتی نے بدنیتی پر مبنی اور غلط مقاصد کی تکمیل کے لیے انتہائی تضحیک آمیز ٹویٹ کیا،اعظم سواتی نے ریاست پاکستان، ریاستی اداروں اور چیف آف آرمی اسٹاف کو براہ راست نشانہ بنایا،ایف آئی اے کے مقدمہ میں اعظم سواتی کے متنازعہ ٹویٹ کا متن بھی شامل کیا گیا ہے،مقدمہ کے متن میں مزید کہاگیا ہے کہ اعظم سواتی کا ٹویٹر بیان افواج پاکستان میں تقسیم پھیلانے کی گھناؤنے سازش ہے،اعظم سواتی نے ملکی عدالتوں کو نشانہ بنایا،اعظم سواتی نے غلط معلومات پھیلا کر عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی، اعظم سواتی کے ٹویٹ سے عوام میں خوف اور دہشت کی فضا پیدا ہوئی ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔