بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

شاداب کے دوست کا کرکٹر کیلئے ضرورت رشتہ کا اشتہار، مداح ناراض ہوگئے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کیلئے ضرورت رشتہ کا اشتہار زیر گردش ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین سخت ناراض ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ دن قبل شاداب خان کے ایک دوست فلک راجا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شاداب کی تصویر شیئر کی

اور ساتھ ہی ضرورت رشتہ کے لیے طویل پیغام لکھا۔کرکٹر کے دوست نے اسٹوری پر لکھا ‘ضرورتِ رشتہ! لڑکی کی عمر 16 سے 20 کے درمیان ہو، قد کم سے کم 5 فْٹ 3 انچ، ڈاکٹر لڑکیوں کو اہمیت دی جائے گی، لڑکی کا تعلق اچھے خاندان سے ہو، باحیا، باپردہ اور بے تحاشہ خوبصورت ہو۔رشتے کے اشتہار میں لکھا گیا کہ مجھ سے میسج پر رابطہ کریں، میں آپ کی تفصیلات شاداب خان اور اس کی فیملی تک پہنچا دوں گا۔اس اشتہار کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے شاداب خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، صارفین نے کہا کہ لڑکی کی عمر اتنی کم بتائی ہے کہ لڑکی ڈاکٹر تو نہیں مگر ڈاکٹروں والے کھلونوں سے کھیلنے والی ضرور مل سکتی ہے تاہم تنقید کے بعد فلک راجا نے ایک اور اسٹوری میں وضاحت پیش کرتے ہوئے معافی مانگی۔انہوں نے وضاحتی پیغام میں کہا کہ میں آپ لوگوں کو بتاتا چلوں کہ گزشتہ کچھ روز سے میرے اور شاداب کے پاس لوگوں کے ان گنت میسجز آئے جو غلط خبریں سن کر ہم سے سوالات کررہے تھے کہ شاداب شادی کیوں کررہے ہیں؟ فلک نے لکھا کہ آپ لوگ سوچ نہیں سکتے کہ ہمیں کس قسم کی بد دعائیں لوگ بھیج رہے تھے، اسی لیے تنگ آکر میں نے یہ اسٹوریز پوسٹ کیں جو مجھے نہیں کرنی چاہیے تھیں،

ان میں کچھ الفاظ ایسے تھے جن سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے اور میں اس پر معافی مانگتا ہوں۔شاداب کے دوست نے کہا کہ کرکٹر کی فیملی اب بھی ان کیلئے رشتہ ڈھونڈ رہی ہے، جیسے ہی مناسب رشتہ ملا، عوام کو پتا چل جائے گا، اسی لیے غلط خبریں پھیلانا بند کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…