کراچی( آن لائن ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلسازی کے ذریعے پیسے نکلوانے والے 2 بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان جعلی انگوٹھوں کے ذریعے اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے تھے جب کہ ملزمان سے 300سے زائد جعلی سمز اور 3 ڈیوائسز برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان ریٹیلرز سے مستحقین کے شناختی کارڈ اور فنگرپرنٹ اسکین لیتے تھے اورجعلی انگوٹھے بنوا کر رقم ہتھیاتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان کیساتھ ہیکر بھی ملا ہوا تھا جو بتا تا تھا کہ کس آئی ڈی پرپیسے آگئے ہیں۔