ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حامد میر کے مستعفی وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر سے متعلق اہم انکشافات

datetime 12  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس کی تحقیقات ہونی چاہئے، وزیراعظم ہاؤس میں کی گئی گفتگو کا باہر آنا سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی ہے ، آرمی چیف کی تقرری پر سیاستدانوں کو بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنانے سے ملک کو نقصان ہوگا۔وہ نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر خان بھی شریک تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی آر جیسے کو تیسا نہیں ہے، وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس پر کابینہ نے جے آئی ٹی بنادی ہے، آرمی چیف جیسے عہدوں کوسیاسی اتفاق رائے کے تابع نہیں کیا جاسکتا، اتفاق نہیں ہوتا تو کیا آرمی چیف کا عہدہ مہینوں خالی رہے گا۔پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کا مقدمہ کمزور ہے، پی ٹی آئی کو صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پیسے دیئے، وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو ز لیک ہونا سیاسی معاملہ نہیں ہے اسے سنجیدگی سے لینا چاہئے۔پروگرام کے میزبان حامد میر نے بتایا کہ ہماری اطلا ع کے مطابق وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر سے عمران خان نے خود استعفیٰ لیا ہے، عمران خان وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر سے خوش نہیں تھے، ہاشم ڈوگر پر چارج شیٹ میں ایک الزام یہ بھی تھا کہ ان کا تعلق اسٹیبلشمنٹ کے سینئر افسر سے ہے اور یہ ان سے ابھی بھی ملتے ہیں، اس کے علاوہ یہ بھی الزام ہے کہ ہاشم ڈوگر نے پنجاب سے اسلام آباد لائے جانے والے کنٹینرز روکنے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…