جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری معاملہ ، اسلام آباد پولیس کا بھی موقف آگیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے اینٹی کرپشن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری پر اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ تمام قانونی ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ

رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری تھانے میں باقاعدہ وصول کیے گئے، تھانے میں باقاعدہ آمد اور روانگی کا اندراج کیا گیا تاہم اینٹی کرپشن پنجاب نے ریکارڈ دینے سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کو ہدایت کی گئی کہ قانونی راستہ اختیار کریں، تاہم ان کی جانب سے کوئی واضح موقف نہیں اپنایا گیا، اسلام آباد پولیس عدالتوں کے احکامات کی تعمیل کیلیے ہر وقت حاضر ہے، تمام قانونی ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن پنجاب کے افسران سے گزارش ہے غلط بیانی سے گریز کریں، ایسے بیانات سے انتظامی امور میں باہمی تعاون میں رکاوٹ ہوتی ہے، غلط بیانی پر اسلام آباد پولیس قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اینٹی کرپشن کی ٹیم وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیے تھانہ سیکریٹریٹ آئی اور ایس ایچ او سے ملاقات کی، عدالتی حکم نامہ اور وارنٹ گرفتاری بھی ایس ایچ او کے حوالے کیے گئے، تاہم وارنٹ گرفتاری پر تعمیل نہ ہونے کے سبب اینٹی کرپشن ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔اس حوالے سے اینٹی کرپشن ٹیم کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی حکم پر آئے تھے، لیکن ہماری گاڑیاں بھی تھانے سے نکلوا دی گئیں، دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ نے مؤقف پیش کیا کہ وارنٹ کے حوالے سے فائل لے لی گئی ہے، اس سلسلے میں بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…