ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان، تمہارے دور میں وہ کام ہوا جو پہلے کبھی نہیں ہوا،نواز شریف نے کھری کھری سنا دیں

datetime 10  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات میں وزارت عظمیٰ سے نکالنا، ساری زندگی نااہل کرنا، پارٹی صدارت سے ہٹانا، کوئی عدالتی فیصلہ نہیں انتقام ہے، مقدمہ جھوٹا تھا، زندگی کے 5 سال ضائع کرنے پر کوئی تو حساب دے،جن ججز نے ناانصافیاں کیں ان سے حساب لینا چاہیے،

پاکستان کو آگے چلانا ہے تو ان لوگوں کو جوابدہ ٹھہرانا پڑیگا،لوگ میری اہلیہ کی بیماری کا مذاق اڑا رہے تھے، میں نے درخواست کی تھی میری اہلیہ بیمار ہے ایک ہفتے کیلئے فیصلہ ملتوی کیا جائے، ایک ہفتے بعد پاکستان آ جاؤں گا مگر نیب کے جج نے میری درخواست قبول نہیں کی، کیا ان لوگوں کے سینے میں دل نہیں ،میں منتیں کیں میری بات نہیں کرائی گئی اورتین گھنٹے بعد آکر بتایا میری بیگم فوٹ ہوگئی ہیں ،مریم نواز کو مجھے اذیت پہنچانے کے لیے گرفتار کیا گیا،سیاست اپنی جگہ مگر اس طرح سے ظلم نہیں کرنا چاہیے،مریم پاکستان سے سرخرو ہو کر آئی ہے،ہم نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرکے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیااور ملک کی وہ خدمت کی جو کوئی نہیں کرسکتا، عمران خان، تمہارے دور میں وہ کام ہوا جو پہلے کبھی نہیں ہوا،عمران خان نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ اور عالمی طور ر تنہا کیا، عمران خان نے ہمسایوں اور دیگر ممالک سے تعلقات کو خراب کیا، عمران خان نے کیا ہی کیا ہے ؟،ہم نے ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا،سازش کہنے والا سب سے بڑا سازشی خود نکلا ہے، ہر چیز عیاں ہو رہی ہے، ایک ایک کرتوت قوم کے سامنے آرہے ہیں،آئندہ پتا نہیں اور کیا کچھ آئے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اتنے عرصے کے بعد مریم نواز میرے ساتھ بیٹھی ہیں، یہ یہاں آکر اپنے بھائیوں سے بھی ملی ہیں، اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ملی ہیں،

اس وقت سے ان کی ملاقات بھائیوں سے نہیں ہوئی، مجھ سے بھی آج تین سال کے بعد ملاقات ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے یاد آرہا ہے کہ کس طرح ان کی والدہ بستر مرگ پر تھیں، اور کس طرح سے ہمیں ظلم کا نشانہ بھی بنایا گیا، میڈیا کے لوگ بھی مذاق اڑا رہے تھے کہ ان کی والدہ بیمار ہیں یا نہیں ہیں، ڈرامہ رچایا ہوا ہے، وہ ٹھیک ٹھاک ہیں، انہوں نے صرف ایک ڈھونگ رچایا تھا،

میں نے پاکستان میں ایک جملہ کہا تھا کہ مرنا بھی پڑتا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کو پیاری ہوگئیں، وہ قوم کو جواب تو دیں جنہوں نے جملے کسے تھے، ان کے سینے میں دل نہیں ہے، میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں۔نواز شریف نے کہا کہ اور پھر جس طرح پوری فیملی کو جس کرب میں مبتلا کیا، مجھے یہ بھی یاد آرہا ہے کہ مجھے پتا لگا کہ غالباً 6 جولائی کو مجھے سزا سنائی جارہی ہے،

میں نے کہا تھا کہ میری اہلیہ بہت بیمار ہیں وہ کومے میں ہیں، جب سے میں آیا ہوں مجھ سے بات بھی نہیں ہوئی ہے، نیب کے جج صاحب 6 تاریخ کو فیصلہ نہ سنائیں، میں پاکستان چلا جاؤں گا تو ایک ہفتے بعد میری موجودگی میں سنائیں، نہ جانے اس میں ان کو اس میں کتنا بڑا مسئلہ تھا کہ انہوں نے میری یہ درخواست بھی نہیں مانی۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ آگے انتخابات بھی آرہے تھے،

تو مقصد یہی تھا کہ انتخابات سے پہلے نواز شریف کا فیصلہ سنایا جائے، اور نواز شریف فیصلہ سن کر ڈر کر پھر یہی رہ جائے، اور وہ پاکستان نہ آئے، جہاں تک میں سمجھا ہوں، غالباً یہی بات تھی، فیصلہ سن کر میں نے مریم نواز کو کہا تھا کہ مجھے 10 سال کی اور تمہیں 7 سال کی سزا سنا دی ہے، اب پاکستان چلیں گے۔انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے کہا کہ والدہ بیمار ہیں، ہوش میں بھی نہیں آئیں،

ڈاکٹرز بھی کہہ رہے ہیں کہ بہت تشویشناک حالت میں ہیں، اس پر میں نے کہا کہ کچھ قومی فرائض ہیں ان کی بجا آوری بھی بہت ضروری ہے، بہت ساری چیزیں ایسی ہوتی ہیں تاریخ میں جن کا جواب نہیں دیا جاسکتا، تو چلتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ان کی صحت کیلئے دعا کرتے ہیں، بہرحال پھر ہم پاکستان واپس چلے گئے، پاکستان میں ایئرپورٹ پر اترتے ہی انہوں نے جو حال کیا وہ آپ کے سامنے ہے،

آج مریم نواز پاکستان سے سرخرو ہو کر آئی ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ مقدمہ جھوٹا تھا۔نواز شریف نے کہا کہ جب سزا جھوٹی تھی، مقدمہ جھوٹا تھا، تو پھر یہ دو، ڈھائی سو پیشیاں کیوں بھگتی گئیں، پھر جیلوں میں کیوں جانا پڑا، پھر زندگی کے قیمتی 5 سال کیوں ضائع کیے گئے، کوئی اس کا بھی تو حساب دے، کیا بطور پاکستانی میں یہ حق نہیں رکھتا کہ میں یہ سوال پوچھوں۔انہوںنے کہاکہ کیا یہ سوال بھی نہ پوچھوں کہ مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں مجھ سے ملنے آئیں،

تو جیل حکام نے اطلاع دی کہ نیب والے آرہے ہیں وہ مریم کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، نیب والوں سے پوچھا گیا کہ وہ کیوں گرفتار کرنا چاہتے ہیں، بتایا گیا کہ وہ جھوٹے کیسز لے آئے ہیں اور ساتھ میں گرفتاری کے وارنٹ بھی لے کر آئے ہیں، مریم نواز کی چھوٹی بیٹی یہ منظر دیکھ کر رونا شروع ہوگئی، میرا نہیں خیال کہ نیب والوں کے دل میں کوئی رحم آیا ہوگا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے مریم نواز کو کہا کہ اللہ مالک ہے، ہم حق پر ہیں تو ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،

میری آنکھوں کے سامنے انہوں نے مریم کو گرفتار کیا، ان کی چھوٹی بیٹی روتی رہی، مجھے جیل کے سیل میں واپس لے کر چلے گئے، مریم نواز کی چھوٹی بیٹی کو روتے روتے اکیلے گھر واپس جانا پڑا، یہ گرفتاری مجھے اذیت پہنچانے کیلئے کی گئی۔انہوںنے کہاکہ جنہوں نے بھی یہ پلان کیا ہوگا، انہوں نے کہا ہوگا کہ جب نواز شریف بیٹھا ہوگا اور مریم جب جیل میں ان سے ملنے گئی ہوگی، وہیں پر نواز شریف کی آنکھوں کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتار کرنا ہے، میں نے پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کا عمل ہوتے نہیں دیکھا،

مجھے کوئی بتائے کہ کیا یہ گرفتاری کسی اور وقت اور کسی اور جگہ پر نہیں ہوسکتی تھی، ہمیں اس کا بھی کوئی حساب دے گا یا نہیں دے گا۔نواز شریف نے کہا کہ میں عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمہارے دور میں یہ وہ کام ہوا ہے جو آج سے پہلے کبھی کسی دور میں نہیں ہوا، جب اس سے قبل مریم نواز میرے ساتھ اڈیالہ جیل میں تھیں، میں علیحدہ سیل میں بند تھا یہ علیحدہ سیل میں بند تھیں، اور یہ اسی کیسز میں بند تھیں جس کیس میں ابھی ان کی بریت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ارشد ملک کی عدالت میں تھا،

وہاں مجھے اطلاع ملی تھی کہ کلثوم نواز کی طبیعت پھر خراب ہوئی ہے اور وہ آئی سی یو میں ہیں اور بے ہوش ہیں، مجھے بڑی فکر ہوئی، کورٹ میں کوئی راستہ نہیں تھا کہ کسی سے کہتا کہ آپ میری بات کروائیں، مجھے واپس جیل لے گئے، جیل پہنچ کر میں گاڑی سے اتر کر سیدھا سپرنٹنڈٹ جیل کے کمرے میں گیا، اور ان سے کہا کہ میری بیوی کی طبیعت بہت خراب ہے، مجھے ابھی لندن سے پیغام آیا ہے، آپ میری بات کروا دیں، وہ میری شکل دیکھنا شروع ہوگئے اور کہا کہ میں تو آپ کی بات نہیں کروا سکتا۔

نواز شریف نے کہا کہ میں نے ان کو کہا کہ آپ کی ٹیبل پر دو موبائل فون اور تین لینڈ لائنز پڑی ہوئی ہیں تو آپ ایک سیکنڈ میں میری بات کروا سکتے ہیں، انہوں نے مجھے کہا کہ ہمیں اس کی اجازت نہیں ہے، (ن) لیگ کے قائد نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ آپ کو اس کی اجازت لینے کی ضرورت کیا ہے، یہ تو انسانیت کا معاملہ ہے، بعد میں آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایمرجنسی تھی اس لیے بات کروا دی، میں نے ان سے منتیں کیں لیکن انہوں نے بات نہیں کروائی، وہاں سے مجھے سیل میں لے گئے۔

انہوں نے کہاکہ تین گھنٹے کے بعد میرے پاس آکر کہتے ہیں کہ ہمیں بڑا دکھ ہے کہ آپ کی اہلیہ فوت ہوگئیں، آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ میرے اوپر کیا گزری ہوگی کہ میں جیل میں اپنی اہلیہ کی موت کی خبر سن رہا ہوں اور وہی لوگ جنہوں نے میری بات نہیں کروائی، مجھے خبر دینے آگئے کہ آپ کی شریک حیات فوت ہوگئیں، اور مجھے کہنے لگے کہ ہم مریم کی طرف جارہے ہیں ان کو اطلاع کرنی ہے، میں نے انہیں کہا کہ ہرگز نہیں، میں خود جاکر مریم نواز کو اطلاع دوں، اس پر وہ مشکل سے مانے،

ان کا سیل کچھ فاصلے پر تھا، مجھے سمجھ نہیں ا?رہا تھا کہ مریم نواز کو کس طرح بتاؤں گا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ جب میں نے مریم نواز کو یہ بات بتائی تو وہ سکتے میں آگئیں، اور زاروقطار رونا شروع کردیا، میں نے بڑی مشکل سے مریم نواز کو سنبھالا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں قید کی سزا سنانے کے بعد کہہ دیتے کہ آپ کی بیوی چونکہ بہت بیمار ہیں، آپ ان کی جاکر تیمارداری کریں، ان کے پاس وقت گزاریں، آپ آئیں گے اس کے بعد دوبارہ جیل میں آجائیں لیکن یہ وقت ا?پ کے جیل میں رہنے کا نہیں ہے،

آپ جاکر ان کے پاس رہیں، یہ کہنے کی کسی کو توفیق نہیں ہوئی، وہ مر گئیں اور ہمیں جیل میں یہ خبریں پہنچ رہی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ وہ واقعات ہیں جو زندگی میں کبھی بھولے نہیں جاتے اور اپنے بھائیوں سے اپنی والدہ کے بارے میں ہی باتیں کر رہی ہیں، سیاست اپنی جگہ لیکن بندے کو اس طرح سے ظلم نہیں کرنا چاہیے، آج وہ ظلم ایک ایک کرکے ظلم کرنے والوں کے سامنے آرہے ہیں، اور آئندہ بھی آئیں گے، ان کی حرکتیں قوم کے سامنے آرہی ہیں۔سابق وزیراعظم گنے کہاکہ جو شرمناک فعل کیے ہیں،

اور جو شرمناک باتیں کی ہیںجو مکرو فریب کیا ہے اور دھوکے بازی کی ہے، سب کچھ قوم کے سامنے آرہا ہے، ہر چیز پر یو ٹرن، سب قوم دیکھ رہی ہے، میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، جانے سے پہلے خودکشی کر لوں گا، وہ خودکشی آج تک نہیں کی۔صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ مریم نواز کی بریت کے بعد کہا جارہا ہے کہ نواز شریف کی راہ ہمور ہوگئی ہے، آپ بتائیں کے آگے کیا ہونے جارہا ہے، اس پر نواز شریف نے کہا کہ انسان چال چلتا ہے تاہم اللہ تعالیٰ کی اپنی تدبیر ہوتی ہے،

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار خود اپنی زبانی کہہ گئے ہیں، آڈیو لیک آئی ہے، اور وہ آڈیو کو جھٹلا نہیں سکتے، اس آڈیو کا فورنزک بھی ہوگیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینی ہے اور عمران خان کو لانا ہے، ایک شخص نے ان سے کہا کہ ان کی سزا بنتی نہیں ہے، تو سابق چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ٹھیک کہتے ہیں، مگر اب ہمیں یہ کرنا پڑے گا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اب مجھے بتائیں کہ اس سے بڑا کوئی ثبوت چاہیے؟ اسی طرح جسٹس شوکت صدیقی نے جو باتیں کی ہیں،

اس سے بڑا ثبوت اور کسی کا ہو سکتا ہے، جنہوں نے یہ کہا کہ آپ نے نواز شریف اور مریم نواز کو جیل سے باہر نہیں آنے دینا، انہوں نے کہا تھا کہ اپیل تو اس وقت آئے گی جب نیب کی عدالت کا فیصلہ آجائے، کہا کہ نہیں نہیں، فیصلہ تو ہو چکا ہے، اب صرف یہ طے ہونا ہے کہ کتنے سال سزا دینی ہے۔انہوںنے کہاکہ جج صاحب نے سزا دی نہیں ہے، سزا دلوائی گئی ہے، اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے، پھر یہ بھی کہا گیا کہ آپ نے ایسا نہ کیا تو ہماری تو دو سال کی محنت ضائع ہو جائے گی، اس ملک میں اتنے از خود نوٹس لیے جاتے ہیں،

اس کا بھی ازخود نوٹس لو، پانچ سال سے نہ انصافی ہو رہی ہے، ارشد ملک صاحب نے یہ کہا، اس پر سابق چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ہمارا سر شرم سے جھک جانا چاہیے جو ارشد ملک کہہ گئے ہیں، کون نہیں جانتا ہے کہ یہ سب جھوٹے مقدمات تھے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ میری تاحیات نااہلی بھی سپریم کورٹ سے ہوئی ہے، اور آج کہا جارہا ہے کہ یہ تو کالا فیصلہ اور ظلم ہے تو پھر ازالہ ہونا چاہیے، یہ سب باتیں قوم تک پہنچنی چاہئیں، میں اپنا رونا تو عوام تک پہنچاتا بھی نہیں ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ مسلسل پانچ سالوں سے یہ ظلم ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا، پاکستان ایک معاشی قوت بننے جارہا تھا، جب میں وزیر اعظم تھا تو ڈالر 100روپے کا تھا، سبزی، دال، گوشت اور روزمرہ استعمال کی چیزیں لوگوں کی پہنچ میں تھیں، ہم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا، پاکستان میں خوشحالی آرہی تھی، لوگوں کو روزگار مل رہا تھا، ہم نے دہشت گردی کو ختم کیا تھا۔نواز شریف نے کہا کہ میں تو یہ خواب دیکھ رہا تھا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں بھی معاشی قوت بنے گا، ہماری خدمات ہر شعبے میں ہیں، ہم نے معاشی طور پر اور دفاعی طور پر بھی مضبوط کیا،

پاکستان ایک ایسی ایٹمی طاقت بن گیا کہ جس پر کوئی دشمن حملہ کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم نے دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، ہم کسی کے دباؤ میں نہیں آئے، یہ جو کہتے ہیں کہ ایبسلوٹلی ناٹ، تم نے کیا کیا ہے، ہم نے ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا، ہمیں طشتری میں رکھ کر 5 ارب ڈالر پیش کیے گئے، ہم نے اس پر بھی ایبسلوٹلی ناٹ کہا، ہمیں نہیں چاہیے۔انہوںنے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام بھی ہم نے ختم کیا، اور انہیں کہا کہ آپ کا شکریہ ہم اب اپنے پاؤں پر کھڑے ہوگئے ہیں،

عمران خان نے ہمیں دوبارہ بیساکھیوں پر کھڑا کردیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمسایہ ممالک سمیت دیگر ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب کردئیے، ہم نے پاکستان کی وہ خدمات کی ہیں، جو کبھی کسی نے کی ہی نہیں، اور اس بندے نے آکر سب کچھ بگاڑ دیا۔نواز شریف نے کہا کہ مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا، مجھے کوئی بتائے کہ وزیر اعظم کو نکالنے والی کوئی یہ وجہ ہے اور ساری زندگی کے لیے نااہل، مجھے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹا دیا، یہ انتقام ہے، یہ کوئی عدالتی فیصلہ نہیں ہے، مجھ سے تو انتقام لے لیتے لیکن پاکستان سے انتقام لینے کا آپ کو کس نے کہا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بڑی بہادری کا ثبوت دیا ہے، جیسا ایک بہادر بیٹی اپنے باپ کا ساتھ دیتی ہے، مجھے مریم نواز پر فخر ہے، جس طرح یہ ثابت قدم رہیں اور ظلم کا سامنا کیا، ان کا بہت عمدہ کردار رہا ہے، میرے بھائی شہباز شریف اور پارٹی بھی ان کی معترف ہے۔انہوںنے کہاکہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ کی حکمت ہوتی ہے، ظلم، جبر، زیادتی اور سخت ناانصافیاں ہوئے، اور جن ججز نے ناانصافیاں کی ہیں، آج وہ بھی اپنے ضمیر میں جھانک کر دیکھ رہے ہوں گے تو ان کو بھی سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں ملے گا، میرا خیال ہے کہ ان کو حساب دینا پڑیگا،

اگر پاکستان کو آگے بڑھانا ہے تو ان لوگوں کو جواب دینا ہوگا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میری والدہ مجھ سے بہت پیار کرتی تھیں، شہباز شریف کو ہمیشہ یہ گلہ رہا ہے کہ آپ سے امی زیادہ پیار کرتی ہیں کیونکہ آپ پہلوٹی کے ہیں، امی کے سامنے بھی یہ بات کرتے تھے تو وہ بھی ہنستی تھیں، وہ راولپنڈی اور کوٹ لکھپت جیل میں ہفتے میں ایک بار آکر مجھ سے ملتی تھیں، مجھے کہتی تھیں کہ مجھے اب تمہارے بغیر نہیں جانا، بعد ازاں وہ لندن میں مجھ سے ملنے آگئیں اور یہاں پر رہیں اس دوران کووڈ-19 آگیا، پھر وہ یہیں پر اللہ کو پیاری ہوگئیں، اس دوران مریم نواز پاکستان میں تھیں۔انہوںنے کہاکہ جدہ میں میرے والد صاحب کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، ہم انہیں قبر میں اتارنے کے لیے پاکستان بھی نہ جاسکے، میری والدہ فوت ہوئیں تو میں ان کے ساتھ پاکستان نہیں جاسکا،

میری بیگم فوت ہوئیں تو مجھے جیل میں خبر ملی، تین دنوں کے لیے ہم پے رول پر باہر آئے، ان کی وفات کے دو دن بعد پھر جیل واپس، کچھ حد ہوتی ہے، یہ بڑی دکھ والی بات ہے کہ ہمیں پتا بھی نہیں لگ رہا ہے کہ ہم نے کیا کیا ہے؟ اور پھر نیب کے جج بھی فیصلے میں لکھ کر گیا کہ کرپشن کا کوئی کیس نظر نہیں آیا۔آڈیو لیکس سے متعلق سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ سازش کہنے والا سب سے بڑا سازشی خود نکلا ہے، ہر چیز عیاں ہو رہی ہے، ایک ایک کرتوت قوم کے سامنے آرہے ہیں، آئندہ پتا نہیں اور کیا کچھ آئے گا، ابھی جو آیا ہے پتا نہیں اس کا بھی کیا قوم کو جواب دے گا، آج قوم جاننا چاہتی ہے، اس معاملے پر مریم نواز بات کریں گی اور ہو سکا تو میں بھی بات کروں گا۔ان سے پوچھا گیا کہ 2023 میں جب انتخابات ہوتے ہیں تو خود کو چوتھی بار مرتبہ وزیر اعظم پاکستان بنتے دیکھ رہے ہیں، جس پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ ان شا اللہ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…