جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا پی آئی اے اور پاکستان پر پابندی ختم کرنے سے انکار

datetime 10  اکتوبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی)نے پی آئی اے اور پاکستان پر پابندی ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایف ٹی نے پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تیاری اور فلائٹ سیفٹی کے موثر ہونے پر 8 ستمبر 2022 کو بھیجے گئے

ایک مراسلے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لائسنسنگ کے معاملات اور ہوا بازی پر قانون سازی کے باوجود پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے پابندی ختم نہیں کی جا سکتی۔یہ مراسلہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایئر سیفٹی یونٹ نے سول ایوایشن اتھارٹی کو لکھا تھا۔مراسلے کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن نے اکا کا آڈٹ کلیئر تو کیا مگر اس کا اسکور 2011 کے آڈٹ کے مقابلے میں کم تھا، جس کا مطلب ہے کہ ریگولیشن کا معیار گرا ہوا ہے۔مراسلے میں کہا گیاہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئی ایسا ثبوت نہیں مہیا کیا، جس سے معلوم ہو کہ ان کا نظام 2020 کے مسئلے کے بعد بہتر ہوا ہے، سی اے اے ابھی تک کوئی مربوط فلائٹ سیفٹی نظام بھی نہیں قائم کر پائی۔ادھر سی اے اے کے ترجمان نے کہاکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی UK اور EC کے ساتھ جلد از جلد مسائل کے حل کے بارے میں پر امید ہے۔ترجمان نے کہا یورپی کمیشن نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں اپنے مجوزہ دورہ پاکستان کے بارے میں آگاہ کیا ہے، جو کہ پاکستانی ایئر لائنز کے آپریشنز کو بحال کرنے کے لیے مسائل کے حل کی طرف آخری قدم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…