جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

رجسٹرار سپریم کورٹ اور آئی ایس پی آر جواب دیں, نواز شریف کی پریس کانفرنس کے بعد فواد چوہدری بھی ایکشن میں آگئے

datetime 10  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس چارج شیٹ ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ اور آئی ایس پی آر جواب دیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف کی پریس کانفرنس اداروں کے خلاف چارج شیٹ ہے، ان کے تمام تر الزامات اداروں پر ہیں، بہتر ہو گا اس کا جواب رجسٹرار سپریم کورٹ اور آئی ایس پی آر دیں۔دریں اثناء ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاک پانامہ پیپرز ہم لائے، نہ اس وقت ہم حکومت میں تھے اور نواز شریف، مریم کو ٹرائل مکمل ہونے تک گرفتار بھی نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بتائیں وہ کس ڈیل کے ذریعے پاکستان واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ این آر او ہورہا ہے اور سسٹم خاموش ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ادارے کرپٹ مافیا کے محافظ نہ بنیں، ملکی حفاظت اور سالمیت کے اقدام کریں۔ انہوںنے کہاکہ صدر اور وزیر اعظم کے دفاتر کی آڈیو لیکس ہو رہی ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ اب این آر او 22 ہو رہاہے ، ان فیملیز کو 1100 ارب روپے جا رہے ہیں اور سسٹم خاموش ہے۔انہوںنے کہاکہ حسن نواز کس رائل فیملی کا پڑپوتا ہے ، کیا حسن نواز ایلون مسک کا بھائی ہے ، میری دعا ہے اب کوئی ایسا شخص ہو کہ جو ان رہنمائوں کے اثاثوں کی تفصیل سامنے لائے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللہ مفرور ہیں، اسلام آباد پولیس کا رانا ثنااللہ کو شیلٹر دینا کسی صورت جائز نہیں، رانا ثناء اللہ گرفتاری پیش کریں اور پھر ضمانت کرائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…