جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

datetime 10  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے دوران مہمان ٹیم 2 ٹیسٹ، 8 ون ڈے اور 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزکھیلنے پاکستان آئے گی۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم دورہ پاکستان کے لیے 2 مختلف مراحل میں پاکستان آئے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق دورے کے پہلے مرحلے میں 27 دسمبر سے 15 جنوری تک دونوں ٹیمیں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں آمنے سامنے ہوں گی۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 27 سے 31 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 جنوری سے 8 جنوری تک ملتان میں ہوگا۔اس دورے میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11، 13 اور 15 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔مہمان ٹیم دوسرے مرحلے میں 13 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان میں 10 میچز کھیلے گی، اس دوران دونوں ٹیمیں 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔اس مرحلے میں شامل ابتدائی 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 13، 15، 16 اور 19 اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے، پانچواں ٹی ٹوئنٹی اور ابتدائی 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 23، 26 اور 28 اپریل کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔دورے میں شامل آخری تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، چار اور سات مئی کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جوز بٹلر کی قیادت میں ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان آئے تھی جو 2005 کے بعد انگلش ٹیم کا پہلا دورہ تھا، 19 رکنی انگلش ٹیم 7 میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئی تھی جہاں اس نے سیریز میں 4.3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تاریخی دورے سے قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم بھی 24 سال بعد مارچ میں پاکستان آئی تھی جہاں اس نے 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…