اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

ملالہ یوسف زئی کی پاکستان آمدسے قبل سوات میں افسوسناک واقعہ

datetime 10  اکتوبر‬‮  2022 |

سوات (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)سوات میں اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور 2 طالبعلم زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارباغ کے علاقے گلی باغ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے وین پر فائرنگ کی گئی۔پولیس کے مطابق اسکول

وین پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور 2 طالبعلم زخمی ہوئے، زخمی طالبعلموں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 10 سال قبل 9 اکتوبر 2012 کو ہی سوات میں اسکول وین پر فائرنگ میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو زخمی کر دیا تھا۔دوسری جانب پاکستانی خواتین کی تعلیم کے حوالے سے دنیا بھر میں سرگرم اور نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 12 اکتوبر کو وطن واپس پہنچ رہی ہیں۔25 سالہ ملالہ یوسف زئی پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔روزنامہ جنگ میں افضل ندیم ڈوگرکی خبر کے مطابق سیکورٹی ذرائع کاکہنا ہے محکمہ داخلہ سندھ نے ملالہ یوسف زئی کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلے میں پولیس کا خصوصی یونٹ اقدامات کر رہا ہے۔ملالہ یوسف زئی بیرون ملک سے کراچی پہنچیں گی جہاں سے انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…