بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

کسی رکن کو اسمبلی یا سینیٹ اجلاس سے 8 دن قبل گرفتار نہیں کیا جاسکے گا اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریاں روکنے سے متعلق بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریاں روکنے سے متعلق اہم بل سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا گیا۔سینیٹ میں ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاری کو مشکل ترین بنانے کا بل سینیٹر میاں رضاربانی نے پیش کیا۔ مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی

قتل سمیت کسی بھی الزام میں گرفتاری انتہائی مشکل بنائی جارہی ہے، کسی رکن کو اسمبلی یا سینیٹ اجلاس سے آٹھ دن قبل گرفتار نہیں کیا جاسکے گا، پارلیمنٹ کے احاطے سے اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جاسکے گا، عدالتی کارروائی بھی کسی سیشن کے دوران نہیں کی جاسکے گی ۔ بل میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس سے 15 روز قبل اور 15 روز بعد تک کے پروڈکشن آررڈز جاری کرنے ہوں گے، قائمہ کمیٹیوں میں شرکت کیلئے بھی لازمی طورپر پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے ہوں گے جبکہ کسی رکن کو گرفتار کرنے سے قبل وجوہات اسپیکر یا چیئرمین کو بتانا لازم ہوگا اگر کسی رکن کو کوئی کمیشن انکوائری ٹریبونل وغیرہ بھی بلائے گا تو پہلے وجوہات اسپیکر یا چیئرمین کو بتائے گا، دوران سیشن کسی رکن کو کسی وجہ سے بھی کوئی کمیشن ٹریبونل نہیں بلا سکے گا، رہائی یا ضمانت سے فوری چیئرمین یا سپیکر کو آگاہ کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…