جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کراچی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ بچی کی جان لے گیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والا مبینہ مقابلہ کمسن بچی کی جان لے گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ سے چنگ چی رکشے میں سوار 9 ماہ کی بچی جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہوگئی۔

پولیس حکام نے کہاکہ مددگار ون فائیو پر دو ڈاکوں کی لوٹ مار کی اطلاع ملی تھی موٹر سائیکل اسکواڈ کو ڈاکوں کے تعاقب میں بھیجا گیا تو فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چنگ چی رکشہ میں سوار بچی کو گولی لگی، فائرنگ سے ماں بھی معمولی زخمی ہوئی۔پولیس حکام نے کہاکہ مقابلے کے دوران ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ماں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈاکو واردات کر رہے ہیں پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار افراد کو گولی لگی۔انہوں نے بتایا کہ رکشہ مقابلے کی جگہ سے گزر رہا تھا ہم تفتیش کررہے ہیں کہ بچی کو گولی کس کی لگی ہے، فائرنگ کرنے والے ڈاکوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ناصر آفتاب نے کہ کہ واقعے میں پولیس اہلکار ملوث ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اہلکاروں کومحتاط رہ کر فائرنگ کرنے کے احکامات ہوتے ہیں، واقعے کی مکمل تفتیش کر رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ سے کمسن بچی کی ہلاکت پر سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سے خصوصی گفتگو میں عمران اسماعیل نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں بچی کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے،

سندھ حکومت سے کراچی شہر سنبھل نہیں رہا، پولیس کو عمران خان کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے بھیج دیا گیا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ غیر تربیت یافتہ اہلکاروں کو بھرتی کر دیا گیا ہے، غیر تربیت یافتہ افراد کو ہتھیار دیں گے تو ایسے واقعات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ چھپن چھپائی کھیل رہی ہے، ایم کیو ایم ایک دن بیان دیتی ہے دوسرے دن پیپلز پارٹی سے دوستی ہو جاتی ہے، ایم کیو ایم کی شہری علاقوں کی نمائندگی کا دعوی پی ٹی آئی نے ختم کر دیا۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران فائرنگ سے چنگچی رکشے میں سوار 9 ماہ کی بچی جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہوگئی تھی۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…